Urdu book · منصوبہ بند عمل

دانش مندی کی ضرورت

Urdu book, p. 37

By Maulana Wahiduddin Khan

ہو چکا ہے جب کہ تشدد کا طریقہ مؤثر ہوا کرتا تھا۔ موجودہ زمانے میں کسی بھی مقصد کو حاصل کرنے کے لیے امن کا طریقہ پوری طرح کافی ہے۔ اسی طرح مسلمانوں کا ایک طبقہ اسلام کی اشاعت کے نام پر مناظرہ (debate) کا طریقہ اختیار کیے ہوئے ہے۔ حالاں کہ موجودہ زمانے میں مناظرہ کا طریقہ ایک متروک طریقہ بن چکا ہے۔ موجودہ زمانے میں اس کام کے لیے ڈسکشن اور ڈائیلاگ کی اہمیت ہے، نہ کہ ڈیبیٹ کی۔ اسی طرح بہت سے مسلم رہنما امت کی ترقی کے لیے احتجاجی صحافت اور احتجاجی قیادت کے ماڈل پر کام کر رہے ہیں، مگر ان کو معلوم نہیں کہ صحافت اور قیادت کے لیے یہ ماڈل اب آخری حد تک بے اثر ہو چکا ہے۔ موجودہ زمانے میں احتجاجی صحافت اور احتجاجی قیادت صرف وقت ضائع کرنے کے ہم معنی ہے۔ حقیقت کے اعتبار سے وہ کوئی کام ہی نہیں، وغیرہ۔ موجودہ زمانے میں جو مسلم رہنما امت کے کاز (cause) کے لیے کام کرنے اٹھے، وہ صرف اپنے داخلی جذبہ کے تحت اٹھ کھڑے ہوئے۔ انھوں نے باقاعدہ مطالعے کے ذریعہ یہ جاننے کی سنجیدہ کوشش نہیں کی کہ موجودہ زمانہ کیا ہے، اور موجودہ زمانے میں کوئی کام مؤثر طور پر کیسے کیا جا سکتا ہے۔ ایسے لوگوں کو صرف ایک کتاب کے مطالعے کا مشورہ دوں گا۔ اس کتاب کا ٹائٹل یہ ہے: The Great Intellectual Revolution, by John Frederick West (1965, pp 132) مسلم رہنماؤں کی بنیادی غلطی یہ ہے کہ وہ دورِ جدید کو دشمنِ اسلام دور سمجھتے

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page