نو آبادیاتی نظام
Urdu book, p. 48
By Maulana Wahiduddin Khan
مغرب میں نئی سوچ پیدا ہوئی۔ یہاں تک کہ انھوں نے یہ فیصلہ کیا کہ نو آبادیات کو سیاسی اقتدار سے ڈی لنک (de-link) کر دیا جائے۔ چنانچہ فرانس نے ڈیگل کے زمانے میں افریقہ میں اپنی نو آبادیات کا یک طرفہ طور پر خاتمہ کر دیا۔ اسی طرح برطانیہ نے ایشیا میں اپنی نو آبادیاتی حکومتوں کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کر دیا۔ اس کے بعد مغربی قوموں نے اپنے مقصد کے حصول کے لیے ری پلاننگ کی۔ اس نئی پلاننگ کا طریقہ آؤٹ سورسنگ پر مبنی تھا۔ یعنی آؤٹ سائڈ ریسورسنگ (outside resourcing) کا طریقہ۔ قدیم نو آبادیاتی نظام میں جو مقصد فوج سے لیا گیا تھا۔ اب وہ مقصد ٹیکنالوجی اور تنظیم (organization) سے لیا جانے لگا۔ یہ طریقہ بہت کامیاب رہا۔ قدیم زمانے میں فوج کے ذریعہ جو تجارتی مقاصد حاصل کیے جاتے تھے، اب اس کی جگہ آؤٹ سورسنگ کے ذریعہ اس سے بہت زیادہ تجارتی فوائد حاصل کیے جا رہے ہیں۔ اب تمام صنعتی ممالک اسی اصول پر اپنی تجارتوں کو ساری دنیا میں پھیلائے ہوئے ہیں۔ انھوں نے آؤٹ سورسنگ کے ذریعہ ساری دنیا میں اپنا بزنس ایمپائر (business empire) قائم کر رکھا ہے۔ اس معاملے میں مسلم قومیں آخری حد تک ناکام ثابت ہوئی ہیں۔ قدیم زمانے میں دنیا کے مختلف علاقوں میں مسلمانوں کی حکومتیں قائم تھیں ۔ نیا دور آیا تو ان کی حکومتیں فطری طور پر ختم ہو گئیں۔ اس کے بعد مسلمانوں میں رد عمل (reaction) پیدا ہوا۔ انھوں نے جہاد کے نام پر ساری دنیا میں لڑائی شروع کر دی۔ یہاں تک کہ وہ سوسائٹی

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader