Urdu book · منصوبہ بند عمل

منصوبہ بند عمل

Urdu book, p. 47

By Maulana Wahiduddin Khan

اسپین کے لیے نئے مواقع سے فائدہ اٹھانے کا دروازہ اس وقت کھلا، جب کہ انھوں نے اپنی منفی سوچ کو بدل دیا۔ جن مسلمانوں کو وہ پہلے اپنا دشمن سمجھتے تھے، ان کو انھوں نے اپنے دوست کی حیثیت سے دریافت کیا۔ اسی طرح مسلمانوں کو یہ کرنا ہے کہ وہ اپنی سوچ کو بدلیں۔ اگر وہ ایسا کریں تو ان کو معلوم ہوگا کہ آج کی دنیا ان کی اپنی دنیا ہے، وہ کسی اور کی دنیا نہیں۔ آج کی دنیا میں وہ اسلام کی تاریخ کو نئے عنوان سے رقم کر سکتے ہیں۔ نو آبادیاتی نظام مغربی نو آبادیات (colonialism) کا زمانہ سولہویں صدی سے بیسویں صدی کے نصف اول تک پھیلا ہوا ہے۔ یہ نو آبادیاتی نظام پہلے زمانے کی شہنشاہیت سے مختلف تھا۔ اصل یہ ہے کہ جدید صنعت کے ظہور کے بعد یورپ میں ماس پروڈکشن (mass production) کا زمانہ آیا۔ اب ضرورت ہوئی کہ اس فاضل پیداوار کے لیے بیرونی مارکیٹ حاصل کی جائے۔ اس طرح فاضل پیداوار کی کھپت کے لیے نو آبادیاتی نظام کا دور شروع ہوا۔ نو آبادیاتی نظام میں فوج کشی قدیم رواج کے زیر اثر آئی۔ ورنہ نو آبادیات کا فوج کشی سے براہ راست تعلق نہ تھا۔ نو آبادیاتی نظام کو فوج سے وابستہ کرنے کی بنا پر ایشیا اور افریقہ میں نو آبادیات کی زیر حکم ریاستوں میں اس کے خلاف شدید رد عمل پیدا ہوا۔ بیسویں صدی کے آغاز میں یہ ظاہر ہو گیا کہ نو آبادیات اور سیاسی اقتدار دونوں ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔ اب

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page