منصوبہ بند عمل
Urdu book, p. 50
By Maulana Wahiduddin Khan
کے واقعہ کو نئی طاقت کے ساتھ زندہ کیا جا سکتا ہے۔ بشرطیکہ مسلمان ری پلاننگ کے آرٹ کو جانیں، اور اس کو دانش مندی کے ساتھ پرامن انداز میں رو بہ عمل لائیں۔ برطانیہ کی مثال برٹش ایمپائر (British Empire) کی ایک عظیم تاریخ ہے، اپنے عروج کے زمانے میں وہ اتنا بڑا تھا کہ یہ کہا جانے لگا کہ برطانی ایمپائر میں سورج کبھی نہیں ڈوبتا: It had been said that the sun never sets on the British flag. آخری زمانے میں قانونِ فطرت کے تحت برٹش ایمپائر میں کمزوری آئی۔ لیکن برٹش ایمپائر کے سیاسی ذمہ داران اس کے لیے تیار نہیں تھے کہ وہ برٹش ایمپائر کا خاتمہ کریں۔ برطانیہ کے پرائم منسٹر انسٹن چرچل (1965-1874) نے کہا تھا کہ میں اس سیٹ پر اس لیے نہیں آیا ہوں کہ میں برطانی سلطنت کے خاتمے کی صدارت کروں: I have not become the King's First Minister in order to preside over the liquidation of the British Empire. مگر دوسری عالمی جنگ (1939-1945) کے بعد برطانیہ کی فوجی طاقت کمزور ہو گئی۔ بظاہر یہ ممکن نہیں رہا کہ برطانیہ اپنے ایمپائر کو باقی رکھے ۔ اس وقت برطانیہ میں ایک تحریک شروع ہوئی ۔ اس تحریک کا نام فِیبیّن سوسائٹی (Fabian Society) تھا۔ اس تحریک کا ایک مقصد ڈی کالونائز (decolonize) کرنا۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader