Urdu book · منصوبہ بند عمل

پلاننگ، ری پلاننگ

Urdu book, p. 5

By Maulana Wahiduddin Khan

میں صرف اقتدار کے محدود دائرے سے خراج لینا ممکن ہوتا تھا۔ اب مکمل آزادی کا زمانہ ہے، اب آؤٹ سورسنگ کے ذریعہ ساری دنیا سے ”خراج“ لینا ممکن ہو گیا ہے۔ اس فرق کی بنا پر اب ممکن ہو گیا ہے کہ کسی مقصد کا منصوبہ عالمی سطح پر بنایا جائے، بغیر اس کے کہ عالمی سطح پر سیاسی اقتدار حاصل ہو۔ اس فرق نے مشن کے تصور میں بنیادی فرق پیدا کر دیا ہے۔ اگر آپ ایک عالمی مشن چلانا چاہتے ہیں تو آپ کو صرف ایک چیز کی ضرورت ہے، اور وہ ہے ماڈرن ٹکنالوجی پر مبنی پر امن تنظیم۔ مثال کے طور پر پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دعوتی مکتوب ایران کے بادشاہ کسرىٰ کے نام بھیجا۔ اس مکتوب کو لے کر کسریٰ کے پاس جانے والے ایک صحابی تھے، جن کا نام عبد اللہ بن حذافہ تھا۔ اس مکتوب کا متن یہ تھا: بسم الله الرحمن الرحيم من محمد رسول الله إلى كسرى عظيم فارس، سلام على من اتبع الهدى، وآمَنَ بالله ورسوله وشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له، وأن محمد عبده ورسوله، وأدعوك بدعاء الله، فإني أنا رسول الله إلى الناس كافة لأنذر من كان حيا ويحق القول على الكافرين - فإن تُسلم تَسلّم وإن أبيت فإن إثم المجوس عليك (البداية والنهاية لابن كثير، 4/306)۔ تاریخ بتاتی ہے کہ ایران کے قدیم بادشاہ کو جب یہ مکتوب دیا گیا تو وہ غصہ میں آگیا، اور اس کو پھاڑ کر پھینک دیا۔ یہ واقعہ قدیم زمانے کے مروج کلچر کی بنا پر ہوا۔ آج اگر کسی تحریک کا سر براہ اس قسم کا خط کسی حکمراں کو بھیجے تو وہ سر براہ جواب میں

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page