Urdu book · منصوبہ بند عمل

پلاننگ، ری پلاننگ

Urdu book, p. 4

By Maulana Wahiduddin Khan

ری پلاننگ (re-planning) گویا پلاننگ پلس (planning plus) کا دوسرا نام ہے۔ ری پلاننگ کا مطلب یہ ہے کہ پچھلے منصوبے میں تجربات کا اضافہ کرنا، اور نئی معلومات کی روشنی میں از سر نو اپنے عمل کا نقشہ بنانا۔ اس طریقہ کار کے ذریعے یہ ممکن ہوتا ہے کہ پہلے منصوبے میں جو مقصد حاصل نہ ہوا ہو، اس مقصد کو دوبارہ بہتر انداز میں منظم کر کے از سر نو حاصل کرنے کی کوشش کی جائے۔ ری پلاننگ کا طریقہ ہر معاملے میں قابلِ انطباق (applicable) ہے۔ اسی طرح اسلامی عمل کے معاملے میں بھی یہ طریقہ بے حد اہمیت رکھتا ہے۔ اس معاملے کی ایک مثال یہ ہے کہ ہارون الرشید عباسی سلطنت کا پانچواں خلیفہ تھا۔ کہا جاتا ہے کہ ایک بار وہ بغداد میں اپنے محل کے اوپر اپنی ملکہ زبیدہ کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا۔ اس نے دیکھا کہ فضا میں بادل کا ایک ٹکڑا اڑتا ہوا جا رہا ہے۔ اس کو دیکھ کر اس نے کہا: امطری حيث شئت، فسيأتيني خراجك (وحی القلم، مصطفی صادق رافعی، جلد 2، صفحہ 22)۔ جہاں چاہے جا کر برس، تیرا خراج میرے پاس ہی آئے گا۔ ہارون الرشید کی یہ بات قدیم زمانے میں ایک با معنیٰ بات ہو سکتی تھی، مگر آج اس کی معنویت ختم ہو چکی ہے۔ موجودہ زمانے میں اس سلسلے میں کئی نئی باتیں وجود میں آ چکی ہیں۔ مثلاً قدیم زمانہ مبنی بر زمین زراعت (land-based agriculture) کا زمانہ تھا، اب مبنی بر ٹیکنالوجی صنعت کا زمانہ ہے۔ قدیم زمانے کی سیاست شخصی اقتدار پر مبنی ہوا کرتی تھی، اب سیاست جمہوریت پر مبنی ہوتی ہے۔ قدیم زمانے

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page