Urdu book · مقصدِ حیات

مقصدِ حیات

Urdu book, p. 11

By Maulana Wahiduddin Khan

آ رہی ہے۔ موجودہ سیارہ زمین گویا کہ زیادہ وسیع پیمانے پر مذکورہ بلڈنگ کے مانند ہو گئی ہے۔ تمام دنیا میں یہ حال ہے کہ عورتیں اور مرد انتہائی غیر ذمہ دارانہ انداز میں زمین کے اوپر پھیل گئے ہیں۔ وہ زمین کو صرف اس نظر سے دیکھتے ہیں کہ وہ یہاں اپنی خواہشین کس طرح پوری کریں۔ وہ اس حقیقت کے بارے میں کچھ نہیں سوچتے کہ یہ زمین کس نے بنائی ہے اور کس مقصد کے لیے بنائی ہے۔ ایسا کیوں ہوا۔ موجودہ زمانے میں جب سائنس نے لائف سپورٹ سسٹم کو زیادہ بڑے پیمانے پر دریافت کیا تو عین اُسی وقت ایک اور واقعہ پیش آیا، وہ یہ کہ مختلف اسباب سے دنیا میں عالمی سطح پر ایک نیا کلچر وجود میں آ گیا، جس کو انجوائے منٹ کلچر (enjoyment culture) کہا جاتا ہے۔ اس انجوائے منٹ کلچر کے ماحول میں لوگوں نے بطورِ خود یہ سمجھ لیا کہ یہاں جو کچھ ہے، وہ سب اس لیے ہے تا کہ انسان اُس سے انجوائے کر سکے۔ اس طرح یہ ہوا کہ موجودہ ماحول کے اثر سے، نہ کہ کسی عقلی سبب سے،

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page