Urdu book · مقصدِ حیات

مقصدِ حیات

Urdu book, p. 10

By Maulana Wahiduddin Khan

منشا سے ہے یا نہیں۔ ان سوالات سے مکمل طور پر بے خبر رہ کر وہ وہاں ایسے کام کر رہے ہیں جو اس بلڈنگ کا صرف ایک مجرمانہ استعمال ہے، وہ اس بلڈنگ کا درست استعمال نہیں۔ پھر میں نے سوچا کہ کہ کیا بلڈنگ کا یہ مجرمانہ استعمال اسی طرح ہمیشہ جاری رہے گا، یا بلڈنگ کا معمار ظاہر ہو کر ان ”بندروں“ کو اُن کی اس مجرمانہ روش کی سزا دے گا، اور پھر وہ اس خوب صورت بلڈنگ کو ایسے لوگوں کے حوالے کر دے گا جن کے لیے وہ بنائی گئی تھی۔ اس مثال پر غور کیجیے۔ بنانے والے نے یہ بلڈنگ کسی خاص مقصد کے تحت بنائی تھی۔ اس بلڈنگ کا صحیح مصرف یہ تھا کہ اُس کو اس کے مقصدِ تعمیر کے مطابق استعمال کیا جائے، لیکن اس کے بجائے یہ ہوا کہ اُس پر وحشی بندروں نے قبضہ کر لیا اور اس عمارت کو وہ اپنی بے معنی اچھل کود کے لیے استعمال کرنے لگے۔ یہ مثال زیادہ بڑے پیمانے پر آج کی پوری انسانی دنیا پر صادق

ar-15 (p.10)

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page