Urdu book · مقصدِ حیات

مقصدِ حیات

Urdu book, p. 13

By Maulana Wahiduddin Khan

آزادی کا غلط استعمال کرتے ہوئے، فطرت کے راستے سے انحراف تو کر سکتا ہے، لیکن وہ اس پر قادر نہیں کہ وہ اس انحراف کے مہلک انجام سے اپنے آپ کو بچا سکے۔ یہی وہ سب سے بڑا خطرہ ہے جس سے آج کا انسان دوچار ہے۔ موت سے پہلے کے مرحلہ حیات میں محروم ہو جانا کیا ہے، اس کو ہر آدمی خود اپنے ذاتی تجربے سے جان سکتا ہے۔ ہر انسان کے سامنے اپنے لیے ایک خوش نما منزل ہوتی ہے، جہاں وہ پہنچنا چاہتا ہے۔ وہ اپنے سارے وقت اور ساری توانائی کو اس مقصد کے حصول میں لگا دیتا ہے، لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ آخر میں ہر ایک کے حصے میں صرف مایوسی آ رہی ہے۔ اس دنیا میں ہر انسان، خواہ وہ امیر ہو یا غریب، جب اپنی عمر پوری کر کے مرتا ہے تو ہر شخص مایوسی (despair) میں مرتا ہے، اس میں کسی بھی مرد یا عورت کا کوئی استثنا نہیں۔ ایسا کیوں ہوتا ہے۔ اس کا سبب یہ ہے کہ انسان اپنی جس

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page