مقصدِ حیات
Urdu book, p. 14
By Maulana Wahiduddin Khan
منزل کو پانا چاہتا ہے، اس کے اسباب اِس دنیا میں سرے سے موجود ہی نہیں۔ چناں چہ یہ ہوتا ہے کہ ساری کوششیں صَرف کرنے کے بعد ہر آدمی کا خاتمہ صرف ایک انجام پر ہوتا ہے، وہ یہ کہ آدمی اِس دنیا میں اپنی مطلوب منزل تک نہ پہنچ سکا۔ وہ اپنے مقصود کو پانے میں ناکام رہا۔ انسان کے جسم میں خصوصی طور پر پانچ ممتاز صلاحیتیں (five faculties) پائی جاتی ہیں۔ ان صلاحیتوں کو حواسِ خمسہ five) (senses کہا جاتا ہے۔ وہ پانچ ممتاز صلاحیتیں یہ ہیں— دیکھنا، چھونا، چکھنا، سونگھنا اور سُننا : sight, touch, taste, smell and hearing یہ پانچ حواس، دراصل پانچ مقاماتِ لذت ہیں۔ ان میں سے ہر ایک صلاحیت کے اندر خالق نے بے پناہ لذت رکھی ہے۔ انسان کے لیے دیکھنا بھی ایک انتہائی لذیذ تجربہ ہے، چھونا بھی ایک لذیذ تجربہ ہے، چکھنا بھی ایک لذیذ تجربہ ہے، سونگھنا بھی ایک لذیذ تجربہ ہے اور سننا بھی ایک لذیذ تجربہ۔ اِس کائنات میں کسی بھی دوسری
ar-15 (p.14)

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader