Urdu book · مقصدِ حیات

مقصدِ حیات

Urdu book, p. 15

By Maulana Wahiduddin Khan

مخلوق کے اندر، بہ شمول حیوانات، اِن لذتوں سے انجوائے کرنے کی صلاحیت نہیں۔ یہ صرف انسان کی استثنائی صفت ہے کہ وہ کسی چیز سے انتہائی لطیف قسم کی محظوظیت (pleasure) حاصل کرسکتا ہے۔ اسی کے ساتھ انسان کے اندر چھٹی حس (sixth sense) بھی موجود ہے۔ یہ چھٹی حس سوچنے کی صلاحیت (thinking capacity) ہے۔ یہ چھٹی حس، انسان کے لیے سب سے زیادہ اعلیٰ لذت کے حصول کا ذریعہ ہے۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ سوچنا، انسان کی ایک انوکھی صفت ہے۔ سوچنا، انسان کے لیے اتھاہ لذت کا خزانہ ہے۔ سوچنے کا فعل بظاہر دکھائی نہیں دیتا، مگر وہ انسان کو ایسی سپر لذت دیتا ہے جس کا حصول کسی بھی دوسری چیز کے ذریعے ممکن نہیں۔ اسی کے ساتھ یہ ایک واقعہ ہے کہ انسان ان لذتوں کو محسوس تو کرتا ہے، لیکن وہ موجودہ دنیا میں اِن لذتوں کی تسکین کا سامان نہیں پاتا۔ ہر آدمی بے پناہ لذتوں کے ساتھ پیدا ہوتا ہے اور پھر

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page