Urdu book · مقصدِ حیات

مقصدِ حیات

Urdu book, p. 1

By Maulana Wahiduddin Khan

بسم اللہ الرحمن الرحیم تقدیر انسانی (Human Destiny) ایک انسان جس نے سیارۂ زمین کو نہ دیکھا ہو، وہ کسی تیز رفتار خلائی جہاز کے ذریعے پوری کائنات کا سفر کرے اور اس کے بعد وہ پہلی بار زمین پر اُترے تو وہ زمین کو دیکھ کر اچانک مبہوت ہو جائے گا۔ کیوں کہ انتہائی وسیع کائنات میں سیارۂ زمین اپنی نوعیت کے اعتبار سے ایک واحد استثنا ہے۔ وسیع کائنات میں یا تو ستارے ہیں، جہاں بھڑکتی ہوئی آگ کے سوا اور کچھ نہیں، یاسیارے (planets) ہیں، جو خشک چٹان کی مانند خلا میں گھوم رہے ہیں۔ یہ صرف سیارۂ زمین ہے، جہاں استثنائی طور پر انسان جیسی مخلوق کے لیے تمام زندگی بخش چیزیں موجود ہیں۔ یعنی وہ تمام موافقِ حیات اسباب جن کے مجموعے کو لائف سپورٹ سسٹم (life support system) کہا جاتا ہے۔ ہر انسان اِسی سیارۂ زمین پر پیدا ہوتا ہے اور اپنی پوری

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page