Urdu book · مقصدِ حیات

مقصدِ حیات

Urdu book, p. 2

By Maulana Wahiduddin Khan

زندگی وہ اسی کے اوپر گزارتا ہے، لیکن اُس کو زمین کی اِس استثنائی نوعیت کا تحیّر خیز احساس نہیں ہوتا۔ اِس کا سبب یہ ہے کہ وہ بچپن سے روزانہ زمین کو دیکھتے دیکھتے، اِس کا عادی (used to) ہوجاتا ہے۔ زمین کا استثنائی انوکھا پن اس کی نظروں سے اوجھل ہو جاتا ہے۔ اگر ایسا نہ ہو تو ہر صبح کو جب وہ زمین کو دیکھے تو وہ پکار اٹھے— اوہ، کتنی حسین اور کتنی مکمل زمین: Oh, what a beautiful earth, what a perfect world! سیارہ زمین کی یہ حیات بخش حیثیت ہمیشہ سے تھی، لیکن موجودہ زمانے میں سائنس کی دریافتوں نے اُس کی انوکھی نوعیت کو ہزاروں گنا زیادہ بڑے پیمانے پر لوگوں کے لیے ایک معلوم واقعہ بنا دیا ہے۔ زمین میں لائف سپورٹ سسٹم کے انوکھے نظام کو آج کا انسان جتنا زیادہ جانتا ہے، اتنا زیادہ اِس سے پہلے کبھی اس کو کسی انسان نے نہیں جانا تھا۔ لائف سپورٹ سسٹم کیا ہے۔ وہ ایک انعام (gift) ہے۔ وہ کسی

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page