Urdu book · مقصدِ حیات

زندگی کا مقصد

Urdu book, p. 29

By Maulana Wahiduddin Khan

کر سکا۔ مختلف انسانوں نے اپنی خواہشوں کی تکمیل کے لیے ساری عمر محنت کیا۔ بظاہر انھوں نے بڑی بڑی کامیابی حاصل کی۔ مگر ہر ایک اس حسرت کے ساتھ مرا کہ وہ اپنی خواہشوں کی تکمیل نہ کر سکا۔ آج کی دنیا میں وہ جس خوشی کو پانا چاہتا تھا اس کو پانے میں وہ ناکام رہا۔ دنیا کا مطالعہ بتاتا ہے کہ یہاں جوڑا (pair) کا اصول قائم ہے۔ یہاں ہر چیز اپنا جوڑا رکھتی ہے۔ ہر چیز اپنے جوڑے کے ساتھ مل کر اپنے وجود کی تکمیل کرتی ہے۔ یہ اصول عالمی سطح پر قائم ہے۔ زمین سے لے کر اسپیس تک ہر جگہ یہی نظام رائج ہے۔ نیگیٹیو پارٹیکل کا جوڑا پازیٹیو پارٹیکل، نباتات میں میل سیکس اور فی میل سیکس، حیوانات میں مؤنث حیوان اور مذکر حیوان، انسان میں عورت اور مرد، وغیرہ۔ جوڑا یا زوجین کا نظام تمام مخلوق میں عالمی سطح پر قائم ہے۔ اس وسیع اور کامل نظام میں صرف ایک استثناء ہے اور وہ انسانی خواہشات کا ہے۔ ہر انسان خواہشات کا گہرا احساس لے کر پیدا ہوتا ہے۔ لیکن ہر انسان اپنی ان خواہشات کی تکمیل کیے بغیر مر جاتا ہے۔ دنیا میں خواہش ہے مگر اس کا جوڑا، تکمیلِ خواہش یہاں موجود نہیں۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page