زندگی کا مقصد
Urdu book, p. 30
By Maulana Wahiduddin Khan
یہ سوال اس دنیا میں آنے والے ہر عورت اور مرد کا سوال ہے۔ ہر پیدا ہونے والا اس سوال کا جواب معلوم کرنا چاہتا ہے مگر اس سے پہلے کہ وہ اپنے سوال کا تشفی بخش جواب پائے ، وہ حسرت کے ساتھ اس دنیا سے چلا جاتا ہے۔ امریکی مشنری بلی گراہم (Billy Graham) نے لکھا ہے کہ ایک بار اس کے پاس امریکہ کے ایک عمر رسیدہ دولت مند کا ارجنٹ میسج آیا۔ بلی گراہم اپنے پروگرام کو ملتوی کر کے فوراً روانہ ہو گئے۔ وہ امریکی دولت مند کے گھر پہنچا تو اس کو ایک کمرے میں لے جایا گیا۔ وہاں اس کی ملاقات امریکی دولت مند سے ہوئی۔ امریکی دولت مند نے کسی تمہید کے بغیر کہا: You see, I am an old man. Life has lost all meaning. I am going to take a fateful leap into the unknown. Young man can you give me a ray of hope. بلی گراہم کے پاس اس سوال کا کوئی تشفی بخش جواب نہ تھا۔ امریکی دولت مند جواب سے محرومی کا احساس لے کر مر گیا۔ خود بلی

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader