Urdu book · مقصدِ حیات

زندگی کا مقصد

Urdu book, p. 31

By Maulana Wahiduddin Khan

گرہم کا یہ حال ہوا کہ تازہ اطلاع کے مطابق، وہ شدید حادثے کا شکار ہو کر معذوری کی حالت میں بستر پر پڑا ہوا ہے، اور اپنے آخری انجام کے طور پر موت کا انتظار کر رہا ہے۔ یہی معاملہ اس دنیا میں ہر عورت اور ہر مرد کا ہے۔ ہر ایک اپنی زندگی کا مقصد جاننا چاہتا ہے۔ ہر ایک، ایک پُرمسرت زندگی کی تلاش میں ہے۔ ہر ایک یہ چاہتا ہے کہ اس کو ایسی زندگی ملے جس میں اس کو پوری طرح فل فل مینٹ (fulfillment) حاصل ہو۔ مگر ہر ایک کا انجام صرف ناکامی پر ختم ہو رہا ہے۔ واقعات بتاتے ہیں کہ ہر عورت اور مرد نے یہ سمجھا کہ دنیا کے مادی ساز و سامان ہی اصل ہیں۔ ہر ایک نے مادی ساز و سامان اکھٹا کر کے اس کے ذریعے فل فل مینٹ کی زندگی حاصل کرنے کی کوشش کی۔ مگر کسی استثنا کے بغیر ایک شخص کو بھی مطلوب فل فل مینٹ حاصل نہ ہو سکا۔ ایسی حالت میں اصل مسئلہ یہ نہیں ہے کہ اسی ناکام تجربے کو دہرایا جاتا رہے۔ اب اس معاملے میں اصل مسئلہ نظر ثانی (reassessment) کا ہے۔ اب اصل کام یہ ہے کہ سنجیدگی کے

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page