مقصدِ حیات
Urdu book, p. 5
By Maulana Wahiduddin Khan
سے غلط رویہ ہو جائے گا۔ لائف سپورٹ سسٹم کے بارے میں صحیح زاویے اور غلط زاویے کا تعین کیسے ہو ۔ اس کے تعین کا واحد ذریعہ یہ ہے کہ ہم یہ جانیں کہ خالق (Creator) کا اپنا مقرر کیا ہوا تخلیقی پلان (creation plan) کیا ہے۔ اس تخلیقی پلان ہی کے ذریعے یہ معلوم ہوگا کہ زندگی ، یا لائف سپورٹ سسٹم کے بارے میں ہمارا کون سا رویہ درست تھا اور کون سا رویہ نادرست۔ پیغمبروں کے ذریعے خالق نے زندگی کے بارے میں اپنا تخلیقی پلان بتایا ہے، وہ یہ ہے کہ پیدا کرنے والے نے انسان کو ایک ابدی مخلوق کے طور پر پیدا کیا۔ پھر اُس کی عمر کے ایک مختصر حصے کو قبل از موت مرحلہ حیات (pre-death period) میں رکھا اور اس کی عمر کے بقیہ طویل حصے کو بعد از موت مرحلہ حیات (post-death period) میں رکھ دیا۔ قبل از موت مرحلہ حیات ، ٹسٹ (test) کا مرحلہ ہے اور بعد از موت مرحلہ حیات، ٹسٹ کے مطابق بدلہ پانے کا

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader