مقصدِ حیات
Urdu book, p. 4
By Maulana Wahiduddin Khan
اصل یہ ہے کہ اس دنیا میں ہر چیز کے دو پہلو ہوتے ہیں ۔ اُس کا درست استعمال ، اور اس کا نادرست استعمال ۔ مثلاً پیدا کرنے والے نے زمین میں لوہا پیدا کیا۔ لوہے کا ایک استعمال یہ ہے کہ اس کے ذریعے مفید مشین بنائی جائے ۔ اور لوہے کا دوسرا استعمال یہ ہے کہ اس کے ذریعے تباہ کن ہتھیار بنایا جائے ۔ مشین بنانا ، لوہے کا درست استعمال ہے ، اور ہتھیار بنانا ، لوہے کا نادرست استعمال ۔ یہی معاملہ لائف سپورٹ سسٹم کا ہے۔ لائف سپورٹ سسٹم کے بھی دو پہلو ہیں ۔ ایک یہ کہ اُس کو صحیح زاویہ (right (angle سے دیکھا جائے ، اور دوسرے یہ کہ اُس کو غلط زاویہ (wrong angle) سے دیکھا جائے ۔ صحیح زاویے سے دیکھنے والا آدمی لائف سپورٹ سسٹم کے بارے میں اپنے صحیح اور مطلوب رویے کو جان لے گا ، اور جو شخص لائف سپورٹ سسٹم کو غلط زاویے سے دیکھے ، اس کے بارے میں اس کا رویہ بھی ہر اعتبار

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader