Urdu book · مسائلِ اجتہاد

مذہب اور سائنس

Urdu book, p. 168

By Maulana Wahiduddin Khan

مذہب اور سائنس انسانیات (Anthropology) کا مطالعہ بتاتا ہے کہ مذہب کی تاریخ اتنی ہی پرانی ہے، جتنا کہ انسان کی تاریخ پرانی ہے۔ جب سے انسان زمین پر موجود ہے اسی وقت سے مذہب بھی یہاں موجود رہا ہے۔ ابھی تک کوئی ایسا انسانی معاشرہ دریافت نہیں ہوا ہے جس کے اندر مذہب نہ پایا جاتا ہو۔ حتیٰ کہ موجودہ زمانہ جس کو کچھ پُر جوش لوگ لامذہبیت کا زمانہ سمجھتے ہیں وہ بھی یقینی طور پر مذہب سے خالی نہیں ہے۔ آج بھی مذہب اتناہی زندہ ہے جتنا کہ وہ اس سے پہلے زندہ تھا۔ موجودہ زمانے میں روایتی مذہبی طبقہ کے علاوہ اہل علم کا جونیاتبقہ پیدا ہوا، جس کو عام طور پر ماڈرن طبقہ کہا جاتا ہے، وہ وسیع ترتقسیم میں دو گروہوں میں بانٹا جاسکتا ہے۔ ایک وہ جو اپنے دعویٰ کے مطابق خدا اور مذہب کا منکر ہے۔ اس قسم کے افراد کو عام طور پر ملحد (Atheist) کہا جاتا ہے۔ دوسرا طبقہ وہ ہے جو اگر چہ مذہب کے روایتی فارم سے اپنے آپ کو وابستہ نہیں کرتا، تا ہم وہ خود اپنی تشریح کے مطابق اپنے آپ کو خدا اور مذہب کا ماننے والا بتاتا ہے۔ پہلے گروہ کی ایک ممتاز شخصیت کے اعتبار سے انگریز فلسفی برٹرینڈ رسل (1970-1872) کا نام لیا جا سکتا ہے۔ دوسرے گروہ کی ایک مثال مشہور جرمن سائنس داں البرٹ آئن اسٹائن (1955-1879) ہے۔ پہلا گروہ: برٹرینڈ رسل برٹرینڈ رسل ایک غیر معمولی ذہین آدمی تھا۔ اس کو لمبی عمر ملی۔ وہ اپنی نوجوانی کے زمانے سے لے کر بڑھاپے کی عمر تک مسلسل مطالعہ کرتا رہا۔ اس کی سوانح عمری اور اس کی

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page