Urdu book · مسائلِ اجتہاد
صحیح معیار اور غلط معیار
Urdu book, p. 56
By Maulana Wahiduddin Khan
یہ چند مثالیں بتاتی ہیں کہ مذکورہ پانچ شرطیں مقید اجتہاد کے لیے بلا شبہ کافی ہیں۔ مگر مقید اجتہاد یا مطلق اجتہاد کے لیے ایک اور شرط لازمی طور پر ضروری ہے اور وہ ہے زمانے کے حالات سے گہرائی کے ساتھ باخبر ہونا۔ اس مزید شرط کے بغیر جو اجتہاد کیا جائے گا وہ سراسر بے نتیجہ رہے گا۔ ایسا اجتہاد کبھی ملت کو نتیجہ خیز رہنمائی نہیں دے سکتا۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader