اسلامی جہاد کیا ہے
Urdu book, p. 145
By Maulana Wahiduddin Khan
توحید کو یہ کھلا حق دے دیا ہے کہ وہ آزادانہ طور پر دین توحید کا اعلان کریں اور کسی رکاوٹ کے بغیر اس کا پیغام سارے عالم میں ہر جگہ پہنچا دیں۔ اگر کچھ لوگ آزادی کا غلط استعمال کرکے کے خلاف حق نظریات کی تبلیغ کریں تو اس سے اہل حق کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ اہل حق کا اہل حق ہونا اور فریق ثانی کا اہل باطل ہونا یہی اس بات کی کافی ضمانت ہے کہ فریق ثانی آخر کار مٹ جائے اور اہل حق کو غلبہ اور سر بلندی حاصل ہو۔ اہل حق کے لئے درست نہیں کہ وہ اہل باطل کی زبان بندی کا مطالبہ لے کر کھڑے ہوں ۔ امتحان کی اس دنیا میں اس قسم کا مطالبہ ایک ناقابل حصول مطالبہ ہے۔ صحیح یہ ہے کہ اہل حق اپنے موقف کی صداقت پر اعتماد کریں۔ وہ اس یقین پر کھڑے ہوں کہ اس دنیا میں باطل ہمیشہ بے زمین رہے گا۔ اس کو دلائل و حقائق کی طاقت کبھی نہیں مل سکتی۔ دلائل و حقائق کا زور ہمیشہ حق کو حاصل رہے گا۔ ماضی اور حال کے واقعات اس اصول کی صداقت پر گواہ ہیں۔ اہل حق کو منفی راستوں میں اپنی طاقت ضائع نہیں کرنا چاہئے۔ انھیں صرف یہ کرنا چاہئے کہ مثبت طور پر حق کے پیغام کو دنیا کے سامنے پیش کریں۔ حق کی پشت پر ان تمام دلائل کو جمع کریں جو فطرت کی دنیا میں اس کے لئے رکھے گئے ہیں۔ یہی صحیح راستہ ہے اور اسی میں ان کی کامیابی کا راز چھپا ہوا ہے۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader