Urdu book · مضامین اسلام

کیا تمام مذاہب ایک ہیں

Urdu book, p. 162

By Maulana Wahiduddin Khan

کی حیثیت صرف اسلام کو حاصل ہے۔ جو شخص خدا کی مرضی کو معلوم کرنا چاہے یا خدا کے احکام پر چلنا چاہتا ہو اس کو لازمی طور پر اسلام اختیار کرنا ہوگا۔ دوسرے کسی طریقہ کی پیروی میں وہ خدا کی رضا حاصل نہیں کر سکتا۔ اس سلسلے میں قرآن کے بعض حوالے میں اوپر نقل کر چکا ہوں۔ یہاں مزید وضاحت کے لئے دو حدیثیں درج کر رہا ہوں: ارْسِلْتُ إلَى الْخَلْقِ كَافَّةً وَخُتِمَ بِىَ النَّبِيُّونَ (مسلم) والذی نفسی محمد بیدہ لا يسمع بي احد من هذه الامة یهودی ولا نصرانی ثم يموت ولم يؤمن بالذى ارسلت به الا كان من اصحاب النار (مسلم) میں تمام بنی نوع انسان کی طرف بھیجا گیا ہوں اور مجھ پر رسولوں کی آمد کا سلسلہ ختم کر دیا گیا ہے۔ اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں محمد کی جان ہے جو بھی میرا پیغام سنے گا خواہ وہ یہودی ہو یا نصرانی اگر وہ میری لائی ہوئی چیز پر ایمان لائے بغیر مر جائے تو یقیناً وہ دوزخ میں جائے گا۔ اس حدیث کے مطابق نجات کی صورت یہ نہیں ہے کہ آدمی کسی بھی مذہب کی پیروی کرلے بلکہ نجات کے لئے ضروری ہے کہ آخری رسول کا اتباع کیا جائے۔ ظاہر ہے کہ اس تصور مذہب میں وحدتِ ادیان کی قطعا گنجائش نہیں ہے۔ جس دین کا دعوی کھلے لفظوں میں یہ ہو کہ کامیابی کا راستہ صرف وہ ہے، وہ اپنے دعوے کے خلاف آخر یہ بات کس طرح مان لے گا کہ کامیابی حاصل کرنے کے دوسرے راستے بھی ہوسکتے ہیں (مطبوعہ زندگی، رمضان ۱۳۸۱ھ)

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page