Urdu book · مضامین اسلام

مذہب : ایک مطالعہ

Urdu book, p. 165

By Maulana Wahiduddin Khan

اسلام سے پہلے کے جو مذاہب ہیں ، ان کی سب سے بڑی کمی یہ ہے کہ وہ محفوظ حالت میں نہیں ہیں۔ ان میں آسمانی کلام کے ساتھ انسانی کلام شامل ہو گیا ہے ۔ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ ان مذاہب میں خدا کا تصور بھی بگڑا ہوا ہے اور انسان کا تصور بھی ۔ ان میں کچھ باتیں اگر صحیح ہیں تو اسی کے ساتھ ان میں ایسی باتیں بھی ہیں جو انسان کی فطرت اور اس کی عقل کے مطابق نہیں ۔ یہاں ہم دو مثالیں دیں گے جن سے اندازہ ہوگا کہ پہلے مذاہب میں کس طرح خدا کا تصور بھی بگڑ گیا اور انسان کا تصور بھی ۔ ۱۔ جان کلوور مانسما (John Clover Monsma) نے امریکی یونیورسٹیوں کے چالیس ایسے اساتذہ سے خدا کے بارہ میں مضامین لکھوائے جنھوں نے سائنس کے مختلف شعبوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی تھی ۔ ۲۵۰ صفحات پر مشتمل ان مضامین کا مجموعہ پہلی بار ۱۹۵۵ میں شائع ہوا۔ اس کا نام ہے پھیلتی ہوئی کائنات میں خدا کا ثبوت : The Evidence of God in an Expanding Universe اس مجموعہ کا ایک مضمون ڈاکٹر لنڈ برگ (Walter Oscar Lundberg) کے قلم سے ہے ۔ اس کا عنوان ہے ، سائنسی طریقہ کا انطباق (Applying the scientific method) مضمون نگار لکھتے ہیں کہ نیچر میں خدا کے وجود کی واضح نشانیاں موجود ہیں ۔ پھر بھی کیا وجہ ہے کہ مغربی دنیا کے بہت سے تعلیم یافتہ لوگ خدا کے وجود کو نہیں مانتے ۔ ان کے نزدیک اس کی وجہ موجودہ مسیحی مذہب ہے نہ کہ حقیقتاً موجودہ علم ـــــــــ وہ لکھتے ہیں : In organized Christianity, there is instilled deeply in young people a concept of God created in the image of man, rather than of man created in the image of God. When such minds are later trained in science, this reversed and limiting anthropomorphic concept gradually becomes more and more imcompatible with the rational, inductive attitude of science. Ultimately, when all attempts at reconciliation fail, the concept of God may be abandoned entirely. The accompanying disillusionment and other psychological consequences discourage any thought of embracing a new concept. (p.56) منظم مسیحیت میں ، نوجوان لوگوں کے ذہن میں ایک ایسے خدا کا تصور گہرائی کے ساتھ بیٹھا ہوا ہوتا

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page