Urdu book · مذہب اور جدید چیلنج

تمهید

Urdu book, p. 12

By Maulana Wahiduddin Khan

پہنائے ہیں اور ہم نے ان کو مذہب کے حق میں پا کر انھیں کتاب میں جمع کر دیا ہے۔ جو اقتباسات صراحةً مذہب کی حمایت میں ہیں ، وہ عموماً عیسائی علماء کے اقوال ہیں ، اور آسمانی مذہب پر عقیدہ رکھنے کی وجہ سے ان کے اس طرح کے اقوال ہمارے لیے اچھے کی کوئی بات نہیں۔ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے ، زیر نظر کتاب کا موضوع جدید مادی فکر کے مقابلے میں مذہب کا اثبات ہے۔ اس اثبات کی دو صورتیں ہیں۔ ایک یہ کہ یہ ثابت کیا جائے کہ مذہب ایک غیر مادی چیز ہے۔ اس لیے وہ مادی علوم کی دسترس سے باہر ہے۔ ایسی حالت میں مادی علوم کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ مذہب کی صداقت پر معترض ہوں۔ اثبات کا یہ انداز اہل مذاہب کی طرف سے کثرت سے استعمال کیا گیا ہے۔ پھر بیسویں صدی میں اس استدلال میں مزید قوت سائنس کے اس اعتراف سے پیدا ہوگئی ہے ۔ سائنس حقیقت کا صرف جزئی علم دیتی ہے : Science gives us but a partial knowledge of reality اس کا مطلب یہ ہے کہ خود مادی علم کے اپنے اعتراف کے مطابق ، کچھ ایسے حقائق ہو سکتے ہیں ، جو مادی تحقیقات کے دائرے سے باہر ہوں۔ اس جدید امکان پر غالباً سب سے زیادہ کامیاب تصنیف جے۔ ڈبلیو۔ این سولিয়ন کی ہے ، جس کا کچھ حصہ آٹھویں باب کی تیسری بحث میں ملے گا۔ مادی فکر کے مقابلے میں مذہب کے اثبات کی دوسری صورت یہ ہے کہ خود انھیں ذرائع علم کے تحت اس کو ثابت کیا جائے جس کے مطابق مادی علوم میں کسی چیز کو ثابت کیا جاتا ہے۔ زیر نظر کتاب میں زیادہ تر اسی دوسری صورت کو سادہ انداز میں اختیار کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ مصنف کی کوشش یہ ہے کہ مادی حقائق کو ثابت کرنے کے

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page