Urdu book · مذہب اور سائنس

برٹرینڈ رسل کے خیالات

Urdu book, p. 36

By Maulana Wahiduddin Khan

کاملہ پر ایمان لانے کے لیے اس نے کبھی ضروری نہیں سمجھا کہ درخت اور انسان یک ایک پورے درخت اور پورے انسان کی شکل میں ظاہر ہو جایا کریں۔ اسی طرح اگر آئندہ کوئی تحقیق یہ ثابت کرے کہ زندگی کے مظاہر اچانک دنیا میں موجود نہیں ہو گئے ہیں، بلکہ لمبے ارتقائی عمل سے گزرنے کے بعد وجود میں آئے ہیں تو اس میں مذہب پر نظر ثانی یا اس کی تردید کا سوال آخر کس لیے پیدا ہو جائے گا۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page