تیسرا سفر
Urdu book, p. 51
By Maulana Wahiduddin Khan
الود (راجستھان) دہلی سے تقریباً ایک سومیل کے فاصلہ پر واقع ہے۔ یہ مجوزہ قومی دارالسلطنت کا ایک حصہ ہے۔ دہلی کی آبادی کو لگ بھگ پچاس لاکھ تک محدود رکھنے کے لئے آس پاس کی ریاستوں (اتر پردیش، ہریانہ، راجستھان) کے ۷ اضلاع کو قومی دارالسلطنت میں شامل کیا گیا ہے۔ منصوبہ یہ ہے کہ تقریباً دو ارب خرچ کر کے ان ضلعوں کو ترقی دی جائے تاکہ دہلی کی فاضل آبادی کو وہاں بسایا جا سکے۔ الود کی آبادی اس وقت تقریباً ایک لاکھ ہے۔ اندازہ ہے کہ مجوزہ منصوبہ کے برروئے کار آنے کے بعد اس کی آبادی بڑھ کر ڈیڑھ لاکھ ہو جائے گی۔ الور جو ابھی حال تک ایک پس ماندہ علاقہ سمجھا جاتا تھا اب تیزی سے ایک صنعتی علاقہ بنتا جا رہا ہے۔ مشہور چیتک اسکوٹر کا کارخانہ یہاں قائم ہے اور اسی طرح کے دوسرے بہت سے کارخانے۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader