ربانیات
Urdu book, p. 199
By Maulana Wahiduddin Khan
سیکولر نظام کے بارے میں سراسر غلط تھا اور زمانہ سے بے خبری پر مبنی تھا۔ اس کھلے اعلان کے بغیر یقینی طور پر وہ کسی مثبت انعام کے مستحق نہیں ہو سکتے۔ غلطی کے اعلان کے بغیر انڈیا میں اُن کی پالیسی دوہرا معیار (ڈبل اسٹینڈرڈ) کی پالیسی قرار پائے گی۔ اور غلطی کے اعتراف کے بعد اُن کی یہ پالیسی موجبِ ثواب توبہ کی حیثیت اختیار کر لے گی۔ قابلِ حصول نقشۂ کار (available framework) کی جو بات یہاں لکھی گئی، وہ فرد اور جماعت دونوں کے لیے یکساں طور پر نہایت اہم ہے۔ حدیث کی زبان میں وہ اختیارِ اَیسر کی پالیسی ہے، اور فطرت کی زبان میں وہ حقیقت پسندی کی پالیسی۔ یہی موجودہ دنیا میں کامیابی کا واحد طریقہ ہے۔ اس طریقہ کو اختیار کئے بغیر اس دنیا میں نہ کوئی فرد کوئی قابلِ ذکر کامیابی حاصل کر سکتا ہے اور نہ کوئی جماعت۔ یہ ایک ایسا اٹل قانون ہے جس میں کسی کے لیے بھی کوئی استثناء نہیں۔ سے زیادہ اہمیت دی جاتی ہے، اس کے برعکس مغرب میں

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader