Urdu book · مطالعۂ حدیث

ربانیات

Urdu book, p. 198

By Maulana Wahiduddin Khan

بڑے پیمانہ پر چلا رہے ہیں ۔ اور پر فخر طور پر وہاں اپنے کارنامے بیان کرتے ہیں ۔ الاخوان المسلمون مصر میں کیوں ناکام رہے اور امریکہ میں خود اپنے دعویٰ کے مطابق ، وہ کیوں کامیاب ہیں ۔ اس کا واحد سبب یہ ہے کہ انہوں نے مصر میں پر تشدد نقشۂ کار کے مطابق کام کرنا چاہا جو وہاں اُن کے لیے قابل حصول ہی نہ تھا ۔ اس کے برعکس امریکہ میں وہ پرامن طریق کار کے مطابق کام کر رہے ہیں جو وہاں کے حالات میں اُن کے لیے پوری طرح قابل حصول ہے ۔ تاہم الاخوان المسلمون کو نہ مصر میں اُن کے کام پر کوئی کریڈٹ دیا جا سکتا ہے اور نہ امریکہ میں اُن کے کام پر ۔ مصر میں اُن کا کام صرف سیاسی نادانی کے خانہ میں لکھا جائے گا ۔ اور امریکہ میں وہ اپنے کام پر دوہرا معیار (ڈبل اسٹینڈرڈ) اختیار کرنے والے قرار پائیں گے ، الّا یہ کہ وہ کھلے لفظوں میں یہ اعلان کریں کہ مصر میں اُن کی پالیسی سراسر غلطی اور نادانی کی پالیسی تھی ۔ اعتراف کے بعد غلطی ایک نیکی بن جاتی ہے اور اعتراف کے بغیر غلطی صرف غلطی رہتی ہے ۔ جماعت اسلامی کا معاملہ بھی اسی کی ایک مثال ہے ۔ جماعت اسلامی اور اُس کے بانی نے پاکستان میں زبردست سیاسی ہنگامہ برپا کیا ۔ اُن کا کہنا یہ تھا کہ پاکستان میں وہاں کے سیکولر حکمرانوں نے سیکولر نظام قائم کر رکھا ہے ۔ جب تک اس سیکولر نظام کو توڑا نہ جائے یہاں کوئی قابل ذکر اسلامی کام کرنا ممکن نہیں ۔ جماعت اسلامی اور اُس کے بانی کی ٹکراؤ کی اس سیاست کا کوئی مثبت نتیجہ پاکستان کو نہیں ملا ۔ بلکہ برعکس طور پر پاکستان ایک تباہ شدہ ملک بن کر رہ گیا ۔ اب اسی جماعت اسلامی کی فکر کو ماننے والے لوگ نہایت اطمینان کے ساتھ انڈیا کے سیکولر نظام کے تحت کام کر رہے ہیں ۔ وہ پر فخر طور پر یہاں اپنے اسلامی کارنامے بیان کرتے ہیں ۔ مگر جماعت اسلامی کا معاملہ بھی وہی ہے جو الاخوان المسلمون کا معاملہ ہے ۔ جماعت اسلامی کے لوگوں نے پاکستان میں جو کچھ کیا اُس پر اُنہیں صرف سیاسی نادانی کا کریڈٹ دیا جائے گا ۔ اسی طرح انڈیا کی جماعت اسلامی کے لوگ انڈیا میں اپنے اعلان کے مطابق ، جو کارنامے انجام دے رہے ہیں اُس پر بھی وہ کوئی کریڈٹ نہیں پا سکتے ۔ الّا یہ کہ وہ کھلے طور پر یہ اعلان کریں کہ اُن کے بانی کا نظریہ سیکولرزم یا

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page