دعوت
Urdu book, p. 222
By Maulana Wahiduddin Khan
محض ایک مغالطہ ہے کیوں کہ خدا کی نسبت سے اصل مسئلہ توجیہ کا ہے جب کہ نیچر محض ایک واقعہ ہے نہ کہ کوئی توجیہ: Nature is a fact, not an explanation. انھوں نے دلائل سے ثابت کیا کہ نیچر مخلوق ہے، وہ خالق نہیں۔ نیچر توجیہ نہیں کرتی وہ خود اپنے لئے توجیہہ کی محتاج ہے: فطرت خود کسی بات کی تشریح نہیں کرتی، وہ خود تشریح کی محتاج ہے۔ ۵۔ حقیقت یہ ہے کہ اسلام کے لئے فکری اور نظریاتی غلبہ کو ابدی طور پر مقدر کر دیا گیا ہے۔ اسلام کے خلاف ہر چیلنج opportunity in disguise ہے۔ قرآن میں اس حقیقت کو ان لفظوں میں بیان کیا گیا ہے کہ ہر عسر کے ساتھ یسر ہے (الانشراح)۔ گویا اسلام کو خدا نے ایک ایسی ناقابل تسخیر طاقت بنا دیا ہے جو اپنے ہر مائنس کو پلس میں تبدیل کر سکے۔ اس حقیقت کو ایک برٹش مورخ پروفیسر کلٹ نے پیغمبر اسلام کے ریفرنس میں اس طرح بیان کیا: انھوں نے مشکلات کا مقابلہ اس عزم کے ساتھ کیا کہ وہ ناکامی سے کامیابی کو نچوڑیں۔
سے زیادہ قریب ہیں۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader