Urdu book · مطالعۂ حدیث

صد احادیث

Urdu book, p. 321

By Maulana Wahiduddin Khan

(conditioning) کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔ ہر آدمی پیدائش کے بعد ایک ماحول میں پرورش پاتا ہے۔ ابتدائی عمر میں وہ ذہنی ناپختگی کی بنا پر ماحول کے اثر کو قبول کرتا رہتا ہے۔ اسی کا نام کنڈیشننگ ہے۔ پختگی کی عمر کو پہنچنے کے بعد ہر انسان کو یہ کرنا ہے کہ وہ اپنے شعور کو متحرک کر کے اپنی کنڈیشننگ کی ڈی کنڈیشننگ کرے۔ وہ اپنے آپ کو مطابق واقعہ سوچ (as it is thinking) کے درجہ تک پہنچائے۔ علم کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ وہ آدمی کو باشعور بنا کر اس کو اس سیلف ڈی کنڈیشننگ کے لیے تیار کرے۔ مذکورہ دعا اسی ڈی کنڈیشننگ کے عمل میں یقین کے عنصر کا اضافہ ہے۔ ہے یہ وقتِ مدد، اے اہلِ دیں حالات میں یہ سب سے زیادہ

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page