Urdu book · مطالعہ قرآن

حاكم کے فرائض

Urdu book, p. 171

By Maulana Wahiduddin Khan

بارگاہ اونچی ہے۔ تم براہ راست خدا تک نہیں پہنچ سکتے۔ اس لئے کہ تم کو بزرگوں کے وسیلہ سے خدا تک پہنچنا چاہئے۔ اسی طرح وہ لوگوں کے ذہن میں یہ عقیدہ بٹھاتا ہے کہ جس طرح انسانوں کی اولاد ہوتی ہے اسی طرح خدا کی بھی اولاد ہے۔ اور خدا کو خوش رکھنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ تم خدا کی اولاد کو خوش رکھو۔ جدید مادہ پرستی بھی اسی کی ایک بگڑی ہوئی صورت ہے جس نے آدمی کے جذبہ پرستش کو خالق سے ہٹا کر مخلوق کی طرف کر دیا ہے۔ اس قسم کی تمام باتیں خدا کی تصغیر ہیں۔ جو خدا شمسی نظام کو چلا رہا ہے اور جس نے عظیم کائنات کو سنبھال رکھا ہے وہ یقینا اس سے بلند ہے کہ اس کے یہاں کسی کی سفارش چلے یا اس کے بیٹے بیٹیاں ہوں۔ تخلیقی نشانیاں قرآن میں انسان کو خطاب کرتے ہوئے ارشاد ہوا ہے: اللہ نے تم کو ایک جان سے پیدا کیا۔ پھر اس نے اس کا جوڑا بنایا۔ اور اسی نے تمہارے لئے نر و مادہ چوپایوں کی آٹھ قسمیں اتاریں۔ وہ تم کو تمہاری ماؤں کے پیٹ میں بناتا ہے۔ ایک خلقت کے بعد دوسری خلقت، تین تاریکیوں کے اندر۔ یہی اللہ تمہارا رب ہے۔ بادشاہی اسی کی ہے۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ پھر تم کہاں سے پھیرے جاتے ہو۔ (الزمر (۶) اس دنیا میں سب سے پہلے ایک انسان وجود میں آیا ہے۔ پھر عین اس کے مطابق اس کا ایک جوڑا نکالا گیا۔ اس طرح ابتدائی مرد و عورت کے ذریعہ انسانی نسل چلی۔ پھر انسان کی ضرورت کے لئے اس سے باہر اللہ تعالی نے بے شمار چیزیں بنائیں۔ بھیڑ، بکری، اونٹ اور گائے (نر و مادہ کو ملا کر آٹھ قسمیں) یہی حیوانات تہذیب کے ابتدائی دور میں ہزاروں سال تک انسان کی معیشت کا ذریعہ بنے رہے۔ اس کے بعد جب تہذیب اگلے مرحلے میں پہنچی تو دوسری بے شمار چیزوں کو انسان نے استعمال کرنا شروع کیا جن کو خدا نے اول روز سے دنیا میں اس لئے دیا تھا کہ

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page