دورِ حاضر کے لئے پیغمبرانہ رہنمائی
Urdu book, p. 208
By Maulana Wahiduddin Khan
جو کہہ رہے ہیں کہ آزادی کو خیر مطلق کا درجہ نہیں دیا جاسکتا۔ مثال کے طور پر۔ بی۔ ایف اسکنر (B F Skinner) کی کتاب جس کا خلاصہ خود مصنف کے لفظوں میں یہ ہے که۔۔۔ ہم آزادی کا تحمل نہیں کرسکتے : ،پ ء ع ح پیغمبر اسلام کے ذریعہ جدید انسان کو یہ معرفت دی جارہی ہے کہ وہ کس طرح صحت مند آزادی اور غیر صحت مند آزادی میں فرق کرے۔ آپ کے ذریعہ انسان کو اس حد بندی کا حقیقی علم ہوتا ہے کہ کیا چیز حلال ہے اور کیا چیز حرام۔ اسی طرح پیغمبر اسلام کے ذریعہ جدید انسان کو معلوم ہوتا ہے کہ وہ کس طرح عورت اور مرد کو یکساں احترام دیتے ہوئے دونوں کے ورک پلیس کی قابل عمل تقسیم کرے۔ زندگی کے تمام معاملات کو درست طور پر منظم کرنے کے لئے حدود کا علم بہت ضروری ہے اور صحیح اور فطری حدود کا یہ علم انسان کو صرف پیغمبر کے ذریعہ حاصل ہوتا ہے۔ ہا روئی کی روح کو اسی طرح بیدار کیا پنجمہ کی تعلیمات پر انسان کی توجہ جدید انسان کے لیے یہی پیمبری کی سب سے بڑی دین ہے۔ پیمبری تعلیمات انسان کو یہ موقع دیتی ہیں کہ وہ ان کی رہنمائی میں اپنی زندگی کا نقشہ زیادہ بہتر طور پر منظم کر سکے۔ کی طرف متوجہ ہے کہ اس سلسلے میں کیا کر رہا ہے اور اس کا کیا اثر پڑا ہے ۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader