Urdu book · مطالعۂ سیرت

حدیبیہ منہاج

Urdu book, PDF p. 27

By Maulana Wahiduddin Khan

کے جسم کو قتل کیا جاتا ہے۔ اور حد یہبیہ منہاج میں انسانوں کی روح کو مسخ کر کیا جاتا ہے۔ جنگ کا منہاج یہ ہے کہ دشمن کا خاتمہ کر کے اس کے اوپر قبضہ کیا جائے۔ حد یہبیہ منہاج یہ ہے کہ دشمن کو دوست بنا کر اس کو اپنی صف میں شامل کر لیا جائے۔ جنگ کے منہاج میں صاحب منہاج کا ہاتھ لوگوں کی گردن پر ہوتا ہے اور حد یہبیہ کے منہاج میں صاحب منہاج کا ہاتھ لوگوں کے قلوب پر۔ جنگ کا منہاج دوسروں کو مٹا کر اپنا غلبہ قائم کرنا ہے اور حد یہبیہ کا منہاج لوگوں کو شریک کر کے حق کو سر بلند کرنا ہے۔ جنگ کا منہاج اگر صرف میں کا نام ہے تو حد یہبیہ منہاج میں اور آپ دونوں کا نام ۔ جنگ کے منہاج میں نفرت کامیابی کا ذریعہ بنتی ہے اور حد یہبیہ کے منہاج میں محبت کامیابی کی منزل تک پہنچاتی ہے۔ حد یہبیہ کا واقعہ نبوت کے تقریباً ۲۰ سال بعد پیش آیا۔ غور کیجیئے کہ ایسا کیوں ہوا۔ اس طریقہ کو اختیار کرنے میں اتنی تاخیر کیوں ہوئی۔ حد یہبیہ منہاج کے اس پہلو پر غور کیا جائے تو اس سے ایک اور عظیم حقیقت کا انکشاف ہوتا ہے۔ اس معاملہ کا سراغ سورہ الفتح کے مطالعہ سے ملتا ہے۔ اس میں اصحاب رسول کو مخاطب کر کے بتایا گیا ہے کہ حد یہبیہ کے موقع پر جب قریش کے سرداروں نے سرکشی کا مظاہرہ کیا تو یہ ممکن تھا کہ تم کو جنگ کی اجازت دیدی جائے اور اللہ کی مدد سے تمہیں فتح بھی حاصل ہو۔ مگر ایک خاص مصلحت کی وجہ سے تم کو جنگ کی اجازت نہیں دی گئی۔ وہ مصلحت یہ تھی کہ مکہ میں اس وقت بہت سے مرد اور عورت تھے جن کے دل میں اسلام داخل ہو چکا تھا۔ مگر انھوں نے چوں کہ ابھی اپنے اسلام کا اعلان نہیں کیا تھا ، اس لئے تم ان کو نہیں جانتے تھے۔ گویا کہ امکانی طور پر وہ مسلمان تھے۔ اگر دونوں فریقوں میں جنگ چھڑتی تو یہ لوگ بھی اس میں مارے جاتے۔ تم لاعلمی میں اہل انکار کے ساتھ اہل اقرار کو بھی پیس ڈالتے۔ اور بلاشبہ یہ بہت بڑا نقصان ہوتا۔ (الفتح ۲۲ - ۲۵ ) پھر فرمایا کہ اللہ نے وہ بات جانی جو تم نے نہ جانی (فعلم ما لم تعلموا)، اس علم کی بنا پر حد یہبیہ کے موقع پر یہ ہدایت دی گئی کہ ایک طرفہ شرط ماننا ہو تب بھی اس کو مان کر سرداران مکہ سے صلح کر لو۔ تاکہ ان امکانی مسلمانوں کو یہ موقع مل جائے کہ وہ اپنے پوشیدہ ایمان کا اعلان

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page