نئے عہد کے دروازہ پر
Urdu book, p. 27
By Maulana Wahiduddin Khan
اقتدار کا نشہ سوار ہوتا ہے، کوڑا کا وہ لک، بلند و برتر خدا کو ماننے والا ہوتی س دائرۂ عدم کے منھ کے مطابق، اقتدار کا نشہ سوار ہوتا ہے۔ کیوں کہ وہ ایک بلند و برتر خدا کو ماننے والی ہوتی ہے۔ وہ اپنی مرضی کے مطابق من مانے قانون نہیں بنا سکتی۔ کیوں کہ وہ خدا کے قانون کی پابند ہوتی ہے اور بذاتِ خود قانون سازی کا اختیار نہیں رکھتی۔ وہ جھوٹ اور فریب کے طریقہ پر نہیں چل سکتی کیوں کہ اسے یہ ڈر لگا ہوتا ہے کہ آخرت میں اس کا مالک اس سے باز پرس کرے گا۔ کیلی فورنیا (امریکا) میں ایک مکان تیار کیا گیا ہے جس کو جدید ترین سامانوں سے سجایا گیا ہے اور سارے کام مشینوں سے لینے کا انتظام اس کے اندر کیا گیا ہے، اس مکان میں بچوں کی نگرانی کے لیے ماں باپ کو ان کے ساتھ ساتھ رہنا نہیں پڑتا، کیوں کہ ہر کمرے میں موجود ایک ٹیلی ویژن کے ذریعے ان کے والدین ہر وقت ان کو دیکھ سکتے ہیں اور معلوم کر سکتے ہیں کہ اس وقت وہ کہاں ہیں اور کیا کر رہے ہیں۔ مگر اسلام کے نظریہ پر ایمان رکھنے والا آدمی صرف ایک گھر میں نہیں بلکہ ہر وقت اور ہر جگہ اپنے آپ کو خدا کے سامنے تصور کرتا ہے، اور ہر آن وہ خدا کی نگرانی میں زندگی بسر کرتا ہے۔ پھر اس اپنے آپ پر عدات ہے؟ وہ رہا ہے کہ اس کا سے زیادہ با اصول اور عہد کا پابند اور انصاف کرنے والا کون ہوسکتا ہے۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader