Urdu book · نئے عہد کے دروازہ پر

آغاز کلام

Urdu book, p. 4

By Maulana Wahiduddin Khan

آغاز کلام زیر نظر کتاب ایک مقالے (thesis) پر مشتمل ہے۔ اس کو 50 برس قبل مولانا وحید الدین خاں صاحب نے تحریر کیا تھا اور جماعت اسلامی ہند کے ایک اجتماع بمقام امین الدولہ پارک، لکھنؤ میں 18-19 فروری 1955 کے درمیان پڑھا تھا۔ اس مقالے کو پیشگی طور پر اسلامی پبلشنگ ہاؤس، باقی منزل، اعظم گڑھ (یوپی) نے شائع کرایا تھا۔ اس لیے تقریر کے بعد جب یہ اعلان کیا گیا کہ مقالہ چھپی ہوئی صورت میں بک اسٹال پر موجود ہے تو لوگوں کا ہجوم اس کو لینے کے لیے اسٹال پر ٹوٹ پڑا تھا اور تمام مطبوعہ نسخے ہاٹ کیک کی طرح فروخت ہوگئے۔ اُسی زمانے میں اس کا ہندی اور انگریزی ایڈیشن بھی منظر عام پر آ گیا تھا۔ یہ مقالہ ہندی میں: "نو یُگ کے پرویش دُوار پر" اور انگریزی میں درج ذیل نام سے شائع ہوا: On the Threshold of a New Era یہ مولانا کی پہلی تحریر تھی جو کتابی شکل میں شائع ہوئی۔ اس کے بعد مولانا موصوف نے جدید الحاد اور افکار کے جواب میں عصری انداز میں کتابیں لکھنی شروع کیں اور بہت سی کتابیں تصنیف کیں۔ اس کا سلسلہ بفضلہ تعالی ہنوز جاری ہے۔ زیر نظر کتاب کی اشاعت صرف ایک بار عمل میں آسکی۔ اگر چہ برابر اس کے تقاضے ہوتے رہے، مگر دوبارہ اس کی اشاعت ممکن نہ ہوسکی۔ اور پھر طویل وقت گزر جانے کے بعد یہ کتاب نایاب ہوگئی۔ میرے علم میں اس کتاب کا نام اپریل 2000 میں آیا تھا۔ میں نے اس کو ڈھونڈنا شروع کیا۔ اس کی تلاش وجستجو میں ابتداء حوصلہ شکن تجربات ہوئے۔ لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری اور اپنی کوشش جاری رکھی۔ بالآخر میں گزشتہ سات سال کی محنت ومشقت کے بعد اس کتاب کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ یہ میرے لیے بے حد خوشی کا موقع ہے کہ میری حقیر سی کوشش سے مولانا موصوف کی

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page