Urdu book · پیغمبرِ انقلاب

ہیروؤں کی نرسری

Urdu book, p. 313

By Maulana Wahiduddin Khan

پیغمبر اسلام کو خدا کی طرف سے یہ مشن دیا گیا کہ وہ لوگوں کو توحید کا پیغام پہنچائیں۔ یعنی یہ کہ خدا صرف ایک ہے اور انسان کو چاہیے کہ وہ ہر اعتبار سے خدا رُخی زندگی گزارے۔ یہی انسان کی نجات کا راستہ ہے۔ قرآن میں اس مشن کو تزکیہ نفس کا مشن بتایا گیا ہے۔ اس کے حصول کا ذریعہ سیاسی انقلاب نہیں ہے، بلکہ ذہنی انقلاب ہے۔ یہ مقصد صرف انسان کی فکری قوت کو بیدار کر کے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اس معاملے میں پیغمبر اسلام کی خصوصیت یہ ہے کہ دوسرے پیغمبروں کے برعکس، آپ کے ذریعے توحید کا مشن انقلاب کے درجے تک پہنچا۔ آپ کے لائے ہوئے انقلاب کے ذریعے وہ تمام انفرادی، سماجی اور سیاسی تبدیلیاں وقوع میں آئیں، جن کے مجموعے کو انقلاب کہا جاتا ہے۔ مؤرخین نے عام طور پر اس کا اعتراف کیا ہے۔ یہاں یہ سوال ہے کہ پیغمبر اسلام کے اس عظیم انقلاب کا راز کیا تھا۔ زیرِ نظر کتاب پیغمبر اسلام کے اسی پہلو کا تعارف ہے۔

The printed page

‹ Previous page About this book Open in the reader

Printed page