ہیروؤں کی نرسری
Urdu book, p. 312
By Maulana Wahiduddin Khan
رہنما صرف ان کے جذبات ہوتے ہیں ۔ وہ بالکل قدرتی طور پر جھنجھلاہٹ اور نفرت کا شکار رہتے ہیں ۔ حقیقت پسندی کی باتیں ان کو اپیل نہیں کرتیں ۔ وہ ہمیشہ اختلاف اور انتشار میں مبتلا رہتے ہیں ۔ ان کے اندر حق کا اعتراف کرنے کی طاقت نہیں ہوتی ۔ وہ اگر ہار جائیں تو اپنی ہار ماننے کے لیے تیار نہیں ہوتے ۔ وہ اگر کامیاب ہوں تو ان کا بگڑا ہوا ذہن بہت جلد ان کی کامیابی کو ناکامی میں تبدیل کردیتا ہے ۔ یہی وہ فرق ہے جس نے کل اور آج میں وہ عظیم الشان فرق پیدا کردیا ہے جس کو ہم دیکھ رہے ہیں ۔ پیغمبر اسلام کا لایا ہوا انقلاب مثبت اخلاقیات کی زمین پر ابھرا تھا۔ اب اگر کچھ لوگ یہ چاہیں کہ اس انقلاب کو منفی اخلاقیات کی زمین سے برپا کریں تو انہیں اپنے لیے دوسرا خدا ید پا ہیں نہ ساب رو تلاش کرنا چاہیے اور اسی کے ساتھ دوسرا پیغمبر بھی۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader