نسی اور کبیصہ کا فرق
Urdu book, p. 215
By Maulana Wahiduddin Khan
نسی اور کبیصہ کا فرق اکثر ایسا ہوتا ہے کہ آدمی ایک اعتراض کرتا ہے۔ بظاہر دیکھنے والوں کو اس کا اعتراض درست نظر آتا ہے۔ مگر جب گہرائی کے ساتھ اس کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ اس کا اعتراض محض ایک سرسری رائے زنی تھی نہ کہ حقیقی معنوں میں کوئی واقعی اعتراض۔ وہ الفاظ کا ایک مجموعہ تھا نہ کہ معانی کا اظہار۔ اس سلسلہ میں یہاں ایک مثال لیجئے۔ قرآن میں ارشاد ہوا ہے : ان عدة الشهور عند الله اثنا عشر شهراً مہینوں کا شمار کتاب الہی میں اللہ کے نزدیک بارہ مہینے فی کتاب اللہ يوم خلق الله السموات د ہیں جس روز اس نے آسمان اور زمین پیدا کئے۔ ان الارض منها اربعة حرم ذلك الدين القيم فلا میں چار مہینے حرمت کے ہیں۔ یہی دین قیم ہے۔ پس تم ان تظلموا فيهن انفسكم وقاتلوا المشركين كافة میں اپنا نقصان نہ کرو۔ اور مشرکرین سے سب سے لڑو كما يقاتلونكم كافة واعلموا ان الله مع جیسا کہ وہ تم سب سے لڑ رہے ہیں۔ اور جان لو کہ اللہ المتقين ۔ انما النسی زيادة في الكفر يضل متقیوں کے ساتھ ہے۔ مہینوں کو ہٹانا کفر کی بڑی جاتی به الذين كفروا يحلونه عاماً ويحرمونه ہوئی بات ہے جس سے اہل کفر گمراہ کئے جاتے ہیں کہ وہ عاماً ليواطوا عدة ما حرم الله فيحلو ما حرم حرام مہینہ کو کسی سال حلال کر لیتے ہیں اور کسی سال اس الله زين لهم سوء اعمالهم والله لا يهدى کو حرام رکھتے ہیں تاکہ اللہ نے جو مہینے حرام کئے ہیں ان القوم الكافرين (التوبه ۳۶-۳۷) کی گنتی پوری کر لیں۔ پھر وہ اللہ کے حرام کئے ہوئے کو حلال کر لیتے ہیں۔ اور اللہ منکروں کو راستہ نہیں دکھاتا۔ اس آیت میں نسی (مہینوں کو ہٹانے) کا جو ذکر ہے اس پر بعض لوگوں نے یہ اعتراض کیا ہے کہ یہ ایک فلکیاتی مسئلہ کو غیر ضروری طور پر کفر و اسلام کا مسئلہ بنانا ہے۔ انھوں نے اسے قمری سال کو شمسی سال کے مطابق بنانے کے معنی میں لیا۔ اور پھر کہا کہ اس معاملہ کا اسلام اور کفر سے کیا تعلق۔ مگر یہ اعتراض نسی اور کبیصہ کے فرق کو ملحوظ نہ رکھنے کی وجہ سے پیدا ہوا ہے۔ قرآن کی مذکورہ آیت میں نسی کو زیادہ فی الكفر کہا گیا ہے نہ کہ کبیصہ کو۔ اگرچہ نسی میں بھی مہینوں کو ہٹانے کا طریقہ اختیار کیا جاتا ہے اور کبیصہ میں بھی مہینوں کو ہٹانے کا۔ مگر دونوں چیزیں ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں۔ نسی سے مراد حرام مہینہ کو اس کی جگہ سے ہٹا کر غیر حرام مہینہ کو وہاں رکھنا ہے۔ جب کہ کبیصہ کا مطلب یہ ہے کہ قمری مہینوں کے دنوں میں اضافہ کر کے دیا اس کو ہٹا کر شمسی مہینوں کے برابر کر دیا جائے۔ اول الذکر ایک مذہبی معاملہ ہے۔ اور دوسرا

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader