نسی اور کبیصہ کا فرق
Urdu book, p. 216
By Maulana Wahiduddin Khan
خالص شماریاتی معاملہ ۔ ابراہیمی شریعت میں سال کے چار مہینے (ذوالقعدہ ، ذوالحجہ، محرم، رجب) حرام مہینے قرار دیئے گئے تھے ۔ ان مہینوں میں لڑائی اور خون ریزی مطلق طور پر ممنوع تھی ۔ بعد کے زمانہ میں جب قبائل عرب میں سرکشی پیدا ہوئی تو انہوں نے اس قانون کی پابندی سے بچنے کے لئے نسی کا طریقہ ایجاد کیا۔ نسی کے لفظی معنی ہیں ہٹانا، چنانچہ جب کوئی قبیلہ کسی وجہ سے دوسرے قبیلہ پر چڑھائی کرنا چاہتا اور وہ حرام مہینہ ہوتا تو قبیلہ کا سردار یہ اعلان کر دیتا کہ امسال ہم نے فلاں مہینہ کو ہٹا دیا ہے ۔ مثلاً محرم کو حرام مہینوں سے نکال کر اس کی جگہ صفر کو حرام کر دیا ہے اور صفر کو اس کی جگہ سے ہٹا کر وہاں محرم کا مہینہ رکھ دیا ہے ۔ یہ نسی ہے اور اسی کو قرآن میں زیادۃٌ فی الکفر کہا گیا ہے۔ ا۔ کبیسہ اس کے برعکس ایک خالص کلینڈر کا معاملہ ہے۔ اس کی دو صورتیں ہیں ۔ اول یہ کہ شمسی گردش کے مطابق سال ۳۶۵ دن کا ہوتا ہے ۔ جب کہ ہمارا سال ۳۶۵ دن کا شمار ہوتا ہے ۔ یہ اھ دن جمع ہو کر چوتھے سال ۳۶۶ دن بن جاتے ہیں ۔ سال کبیسہ اس سال کو کہتے ہیں جو ۳۶۶ دن کا ہو۔ اس بنا پر ہر چوتھے سال شمسی کلینڈر میں فروری کا مہینہ ۲۹ دن کا کر دیا جاتا ہے تاکہ سال کے ایام برابر کئے جا سکیں۔ سال کبیسہ چونکہ ہمیشہ چار سال پر پیش آتا ہے ، اس لئے اس کی سادہ پہچان یہ ہے کہ اس کا عدد ٹھیک چار پر برابر برابر تقسیم ہو جاتا ہے ۔ مثلاً ۱۹۸۰ ء ، ۱۹۸۴ ء وغیرہ ۔ یہ وہی چیز ہے جس کو انگریزی میں لونڈ کا سال (Leap Year) کہا جاتا ہے ۔ ۲۔ کبیسہ کی دوسری صورت وہ ہے جو قمری مہینوں کے ساتھ پیش آتی ہے ۔ ۳۵۴ دنوں کا قمری سال شمسی سال سے ۱۱ دن کم ہوتا ہے ۔ اس کی وجہ سے دونوں کے درمیان ہر ۳۳ سال میں ایک سال کا اور ہر ایک صدی میں ۳ سال کا فرق ہو جاتا ہے ۔ اس فرق کو ختم کرنے کے لئے کچھ قوموں نے دنوں کے اضافہ (Intercalation) کا طریقہ اختیار کیا ہے ۔ وہ ہر سال قمری مہینوں میں ایک ایک دن کا اضافہ کرکے سال میں گیارہ دن بڑھا لیتے ہیں اور اس طرح قمری کلینڈر کو شمسی کلینڈر کے مطابق کر لیتے ہیں ۔ مذکورہ تفصیل سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ اسلام میں جو چیز منع کی گئی ہے وہ سادہ طور پر صرف مہینوں کی تبدیلی نہیں ہے بلکہ خدا کے حرام کو حلال کرنے کے لئے مہینوں میں تبدیلی ہے ۔ گویا اصل برائی حرام و حلال کے قوانین کو بدلنا ہے نہ کہ محض مہینوں کو (کلینڈر کی درستگی کے لئے) بدلنا ۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader