ذكرودعاكيحقيقت
Urdu book, p. 249
By Maulana Wahiduddin Khan
ذكرودعاكيحقيقت فلالدعا بہت مجرب ہے، اس کو پڑھاکرو“ فلال ذکر کی بڑی فضیلت ہے، صبح و شام اس کا ورد کیا کرو۔ اس قسم کی باتیں اکثر سننے میں آتی ہیں۔ بے شمار کتابیں لوگوں نے لکھ رکھی ہیں جن میں اس قسم کے مجربات“ جمع کئے گئے ہیں۔ حتی کہ کتنی بزرگی کی دکانیں اسی لئے قائم ہیں کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ ان کو دعاؤں اور اذکار کے قیمتی نسخے معلوم ہیں، لوگ وہاں حاضری دیتے ہیں اور وہ پر اسرار طور پر وہاں کواسیسے مجربات کی تلقین کرتے ہیں جو ان کو سینہ بہ سینہ پہنچے ہیں۔ مگر یہ ساری باتیں قطعا بے اصل ہیں۔ دعا یا ذکر کوئی جادو کا منتر نہیں ہے جس کے سارے کمالات کچھ مقرہ الفاظ میں چھپے ہوئے ہوں۔ اگر یہ خاص الفاظ مقررتریقے پر زبان سے پڑھ دیئے جائیں تو اس کی تاثیر ظاہر ہو جائے گی اور اگر الفاظ اور طریقے میں کچھ فرق ہو گیا تو منتر کا طلسماتی کمال ظاہر نہیں ہوگا۔ دعا یا ذکر دل کی کیفیات اور اندرونی تڑپ کا نام ہے نہ کہ پر اسرار الفاظ کے کسی مجموعہ کا۔ قصہ مشہور ہے کہ کہیں ایک بند محل تھا۔ اس محل کے اندر بے شمار خزانہ بھرا ہوا تھا، مگر وہ کسی کنجی سے نہیں کھلتا تھا، بلکہ ایک منتر سے کھلتا تھا۔ ایک شخص کو اس محل کی تلاش ہوئی۔ برسوں تک پہاڑوں اور جنگلوں میں گھومنے کے بعد اسے ایک شخص ملا جو اس جادوئی محل کا راز جانتا تھا۔ اس نے اس کا پتہ بتایا اور کہا کہ تم اس کے سامنے پہنچو تو کہنا کھل اسے سم سم ۔“ یہ کہتے ہی محل کا دروازہ کھل جائے گا اور تم اس میں داخل ہو جانا۔ اب آدمی نے سفر شروع کیا۔ چلتے چلتے بالآخر وہ خزانہ کے اس محل تک پہنچ گیا۔ مگر بدقسمتی سے وہ اس کو کھولنے کا منتر بھول گیا۔ وہ محل کے بھاری دروازہ کے سامنے کھڑا ہو کر طرح طرح کے ملتے جلتے الفاظ دہراتا رہا: تم تم، بم بم، چم چم۔ مگر دروازہ نہیں کھلا۔ کیونکہ وہ تو ایک خاص لفظ کے بولنے ہی سے کھلتا تھا اور آدمی وہ لفظ بھول چکا تھا۔ وہ دوبارہ محل کے عارف کی طرف روانہ ہوا اور دریاؤں اور بیابانوں کا سفر کر کے اس سے ملاقات کی۔ عارف نے دوبارہ اس کو بتایا کہ اس جادوئی محل کا منتر "سیم سم" ہے۔ اب اس نے اس منتر کو خوب رٹ ڈالا اور دوبارہ سفر کر کے محل کے پاس پہنچا۔ اب وہ محل کے سامنے کھڑا ہوا تو اس کو اس کا جادوئی منتر خوب یاد تھا۔ اس نے کہا "کھل اے سم سم"۔ ان الفاظ کا زبان سے نکلنا تھا کہ محل کا دروازہ کھل گیا اور خزانوں کی چمکتی ہوئی دنیا اس کے سامنے آگئی۔ بہت سے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ دعا اور ذکر بھی اسی طرح "سم سم" کی قسم کے منتر ہیں، مگر یہ دین سے انتہائی ناداقفیت کی بات ہے۔ اللہ تعالیٰ کو بندوں سے جو چیز مطلوب ہے وہ اخبات و انابت (دل کا جھکاؤ اور توجہ) ہے نہ کہ لفظی طلسمات۔ حدیث میں آتا ہے کہ ایک دیہاتی کا اونٹ گم ہو گیا۔ وہ بیٹابہانہ اس کو ڈھونڈ رہا تھا۔ لمبی تلاش اور دوڑ دھوپ کے بعد جب اونٹ اس کو ملا تو اس کا دل شکر الہی کے جذبہ سے بھر گیا اور بے اختیار اس کی زبان سے نکلا:

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader