Urdu book · قال اللہ و قال الرسول

دنیا بے معنی ہنگامہ آرائیوں کا وقتی اسٹیج نہیں

Urdu book, p. 261

By Maulana Wahiduddin Khan

دنیا بے معنی ہنگامہ آرائیوں کا وقتی اسٹیج نہیں وما خلقنا السماء والارض وما بينهما باطلاً اور ہم نے آسمان اور زمین کو اور جو ان کے درمیان ہے ذلك ظن الذين كفروا فويل للذين كفروا من بے فائدہ نہیں بنایا۔ یہ ان گمان ہے جو منکر ہیں۔ پس النار۔ ام نجعل الذين آمنوا وعملوا الصّلتِ منکروں کے لئے خرابی ہے آگ سے۔ کیا ہم ایمان والوں اور كالمفسدين فى الارض ام نجعل المتقين اچھے کام کرنے والوں کو ان کے برابر کردیں گے جو زمین میں كالفجار (ص ۲۷-۲۸) فساد کرتے ہیں یا ہم ڈر رکھنے والوں کو دھھیٹ لوگوں کے برابر کر دیدیں گے۔ دنیا میں جو لوگ اپنی خواہشات پر چلتے ہیں اور کسی پابندی کو اپنے لئے ضروری نہیں سمجھتے، وہ گویا یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ یہ کارخانہ خدا نے بے فائدہ کھڑا کر دیا ہے۔ ایسے لوگ خواہ بظاہر اپنے کو دیندار ظاہر کرتے ہوں یا دین سے بالکل بے تعلق ہوں، وہ مفسدین کے گروہ میں شامل ہیں۔ کیوں کہ ان کی ڈھٹائی بتا رہی ہے کہ وہ دنیا کو خدا کی دنیا نہیں سمجھتے بلکہ اس کو اپنی ہنگامہ آرائیوں کا ایک وقتی اسٹیج سمجھتے ہیں ان کا خیال ہے کہ وہ جو چاہے کرتے رہیں، کوئی ایسا دن آنے والا نہیں جب کہ انصاف کا ترازو کھڑا ہو اور ان کے عمل کا ان سے حساب لیا جائے۔ اللہ نے اپنے قانون امتحان کی بنا پر ان کو مہلت دے رکھی ہے۔ اس مہلت نے ان کو دھوکے میں ڈال دیا ہے۔ مگر بہت جلد وہ جان لیں گے کہ وہ شدید ترین غلط فہمی میں تھے ۔ اگرچہ یہ جاننا ان کے کام نہ آئے گا، کیوں کہ وہ وقت اپنے عمل کا بدلہ پانے کا ہو گا نہ کہ عمل کرنے کا۔ ایک شخص وہ ہے جو اپنے رب سے ڈرتا ہے۔ وہ خدا کے بندوں کے درمیان انصاف اور خیر خواہی کے ساتھ زندگی گزارتا ہے۔ وہ اپنے وسائل کو نمائش اور تخریب میں ضائع نہیں کرتا بلکہ اس کو اصلاح اور تعمیر کے کاموں میں لگاتا ہے۔ وہ خدا کے حکم کے آگے جھک جاتا ہے نہ کہ اپنی خواہشوں اور امنگوں کو حق کا معیار سمجھنے لگے۔ دوسری طرف وہ انسان ہے جو خدا کی زمین میں متکبر بن کر رہتا ہے۔ وہ خدا کے دیئے ہوئے مال کو اپنے ذاتی شوق میں برباد کرتا ہے۔ وہ خدا کی دی ہوئی طاقت کو دوسرے انسانوں کی جڑ اکھاڑنے میں لگاتا ہے۔ وہ خدا کی طرف سے ملے ہوئے مواقع کو اپنی بڑائی قائم کرنے میں استعمال کرتا ہے۔ جب کوئی معاملہ پڑتا ہے تو وہ حق کے آگے جھکنے کے بجائے خود حق کو اپنے آگے جھکانے کی کوشش کرتا ہے۔ یہ دونوں انسان مکمل طور پر ایک دوسرے سے مختلف انسان ہیں۔ ان کا انجام ایک ایسی کائنات میں یکساں نہیں ہو سکتا جو حق اور عدل پر بنائی گئی ہے۔ کائنات اپنی اتھاہ معنویت کے ساتھ ایسے انجام کو ماننے سے انکار کرتی ہے جس میں ڈرنے والے اور ڈھٹائی کرنے والے دونوں یکساں ہو جائیں۔ اس قسم کا گمان کائنات اور کائنات کے بنانے والے پر اتہام ہے جو لوگ ایسا گمان کرتے ہیں وہ دراصل اس طرح میں اضافہ کرتے ہیں کہ وہ آنے

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page