Urdu book · قیادت نامه

بربادی کے رہنما

Urdu book, p. 119

By Maulana Wahiduddin Khan

ہے کہ داعی اصلاح کا نقیب ہوتا ہے اور لیڈر تخریب کا علم بردار ۔ اسے دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ جیسے داعی اور لیڈر کا یہ فرق لیڈر کو امت مسلمہ جیسے گروہ کی نمائندگی کے لیے اسی طرح غیر موزوں بنا دیتا ہے جس طرح کسی دادا کی دادا گیری اس کو دکان کی سیلز مین شپ کے لیے غیر موزوں بنا دیتی ہے۔ مسلمان اگر چاہتے ہیں کہ اس ملک میں ان کے لیے مواقع کار کھلیں اور وہ خدا کی رحمت میں اپنا حصہ پائیں تو سب سے پہلا کام انھیں یہ کرنا ہے کہ وہ سیاسی لیڈروں کو اپنے ملی اور دینی معاملات سے نکال پھینکیں۔ اس کے بغیر ان کے معاملات کبھی درست ہونے والے نہیں۔ اگر مسلمانوں کو آج یہ حقیقت دکھائی نہیں دیتی تو وہ دن دور نہیں جب پردہ پھٹے اور تمام حقیقتیں اپنے برہنہ روپ میں سامنے آجائیں۔ اس وقت ہر آدمی سچائی کو ماننے پر مجبور ہوگا ، اگرچہ اس وقت اپنے ہمراہ روپے لے جائیں۔ یہ وہاں پر کاما بننا کسی کے کچھ کام نہیں آئے گا۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page