Urdu book · قیادت نامه

اصل مسئلہ

Urdu book, p. 129

By Maulana Wahiduddin Khan

ہیں۔ مگر اس خصوصی انعام کا حق دار بننے کے لیے آدمی کو خصوصی قربانی بھی دینا ہے ۔ اور وہ خصوصی قربانی یہ ہے کہ وہ یک طرفہ طور پر تمام نا خوش گواریوں کو برداشت کرے ۔ وہ ہر حال میں مدعو کا خیر خواہ بنے ، خواہ مدعو اس کے ساتھ ظلم اور عداوت کا معاملہ کیوں نہ کر رہا ہو۔ مدعو کے خلاف نفرت اور انتقام اور مقابلہ آرائی کا طریقہ اختیار کرنا منصوبہ خداوندی کے سراسر خلاف ہے ۔ اور جو لوگ خدا کے منصوبہ کے خلاف عمل کریں وہ خدا کی دنیا میں کس طرح کامیاب ہو سکتے ہیں ۔ موجودہ مسائل کو حل کرنا ہے تو اس کے سبب کو دور کیجیے ۔ اور وہ سبب یہ ہے کہ اپنی داعیانہ کوتاہی کو ختم کیجیے ۔ اپنے اور برادران وطن کے درمیان داعی اور مدعو کا رشتہ بحال کیجیے۔ اس فریضہ کو ادا کرنے کے بعد ہی مسلمان عزت کا مقام پا سکتے ہیں ۔ بندوں کی نظر میں بھی اور خدا کی نظر میں بھی ۔ اس کے سوا نجات اور کامیابی کا کوئی دوسرا راستہ نہیں ۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page