Urdu book · قیادت نامه

ایک آیت

Urdu book, p. 162

By Maulana Wahiduddin Khan

لیکن جب آدمی گروہی تقاضوں کو نظر انداز کر کے خالص حق کے ساتھ اپنے آپ کو وابستہ کرتا ہے تو وہ لوگوں کے درمیان اکیلا ہو کر رہ جاتا ہے ۔ رکون کا راستہ سب سے زیادہ آسان راستہ ہے۔ اور عدم رکون کا راستہ سب سے زیادہ مشکل راستہ ۔ قوم کا رجحان خواہش پر مبنی ہوتا ہے۔ اس کے برعکس داعی اصول کی بنیاد پر کھڑا ہوتا ہے۔ اب اگر داعی اصول کی بات کہے تو وہ قوم سے کٹ جائے گا، اور اگر وہ قومی رجحان کے مطابق بولے تو حق کی نمائندگی نہیں ہوتی ۔ یہ بے حد نازک امتحان ہے ۔ مگر داعی کو لازماً حق کہنا چاہیے۔ اگر اس نے " قومی آگ " سے بچنے کی خاطر حق کا اعلان نہیں کیا تو اس کو " خدائی آگ " پکڑ لے گی ، اور ... یقیناً خدا کی آگ ، قوم کی آگ سے زیادہ سخت ہے ۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page