Urdu book · قیادت نامه
ایک ہی سبب
Urdu book, p. 17
By Maulana Wahiduddin Khan
جائے۔اسی طرح انسانوں کے درمیان ان کے غیظ وغضب سے بچنے کی واحد صورت یہ ہے کہ ان کی انا کو نہ چھیڑا جائے ۔ انا کو چھیڑنے کے بعد ہمیں لازماً فریق ثانی کی غضب ناکی کا شکار ہونا پڑے گا، خواہ یہ فریق ثانی ہندو ہو یا مسلمان ۔ خواہ وہ غیر قوم کا ہو یا خود اپنی قوم کا۔ کسی نے نہایت صحیح کہا ہے کہ ــــــــ ہر آدمی کے اندر ایک شیطان سویا ہوا ہے، اس شیطان کو سویا رہنے دو۔ کیوں کہ اگر تم اس کو جگاؤ گے تو وہ سب سے پہلے تم کو اپنی خوشخواری کا نشانہ بنائے گا ۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader