احتجاج بے فائدہ
Urdu book, p. 32
By Maulana Wahiduddin Khan
... for the aforesaid reasons this application stands dismissed (Para 40). چاند مل چو پڑا کے دعوے کی بنیاد دوبارہ قرآن کے وہ ترجمے تھے جن میں کثرت سے غلطیاں اور خامیاں پائی جاتی ہیں۔ مثال کے طور پر چاند مل چو پڑانے اپنی اپیل میں قرآن کی سورہ الحج (آیت ۳۹) کا حوالہ دیا تھا۔ اس آیت کا ترجمہ محمد مارڈیولک پکتھال نے ان الفاظ میں کیا ہے : Sanction is given unto those who fight ... اس ترجمہ سے بظاہر یہ نکلتا ہے کہ قرآن مسلمانوں کو لائسنس دے رہا ہے کہ وہ دوسروں کے خلاف لڑائی چھیڑیں اور ان سے جنگ و قتال کریں۔ اور اسی ترجمہ کو چاند مل چو پڑانے اپنے مقصد کے لیے استعمال کیا۔ مگر یہ ترجمہ بجائے خود غلط ہے۔ قرآن کا اصل لفظ یقاتلون (ت پر زبر) ہے، مگر مترجم نے اس کے برعکس یقاتلون (ت پر زیر) کا ترجمہ کر دیا ہے ۔ اس غلطی کی وجہ سے آیت کا مطلب بالکل الٹ گیا ۔ اس آیت کا صحیح انگریزی ترجمہ یہ ہوگا : Sanction (to take up arms) is given to those who are attacked .. قرآن کے اصل لفظ (اور اس کے صحیح ترجمہ کے مطابق اس آیت میں دفاع کے طور پر لڑنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ مگر غلط ترجمہ کے نتیجہ میں یہ آیت جارحانہ جنگ کے ہم معنی بن گئی، اور چاند مل چو پڑا جیسے لوگوں کو موقع مل گیا کہ وہ اس غلط ترجمہ کو لے کر اسلام کو خو نخوار مذہب ثابت کریں اور عدالت سے لے کر پریس تک اس کے خلاف پروپیگنڈے کی مہم چلائیں۔ مگر سوال یہ ہے کہ اس واقعہ کے پیش آنے کے بعد خود مسلمانوں نے کیا کیا۔ مسلم اخبارات نے چاند مل چو پڑا کے خلاف دھواں دھار مضامین شائع کیے اور مسلم لیڈروں نے اس کو ایک خطر ناک سازش ظاہر کرنے کے لیے خطاب کا سارا زور صرف کر دیا۔ مگر مسلمانوں میں سے کوئی بھی تنظیم یا کوئی بھی قابل ذکر شخصیت ایسی نہیں نکلی جس کو یہ واقعہ بے تاب کر دے کہ انگریزی زبان میں قرآن کا کوئی صحیح اور قابل اعتماد ترجمہ موجود نہیں ۔ اور پھر وہ اس منصوبہ پر عمل شروع کر دے کہ ایک صحیح اور قابل اعتماد انگریزی ترجمہ تیار کر کے شائع کیا جائے تاکہ چاند مل چو پڑا جیسے

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader