Urdu book · قیادت نامه

احتجاج بے فائدہ

Urdu book, p. 35

By Maulana Wahiduddin Khan

نقصان اٹھانا پڑا۔ اسی طرح حنین کے بارہ میں قرآن نے اعلان کیا کہ اس موقع پر تمہیں جس نقصان سے دوچار ہونا پڑا ، اس کا سبب تمہارا فخر اور عجب ( التوبہ (۲۵) تھا ۔ حقیقت یہ ہے کہ مسلمان اگر خدائی پکڑ سے ڈرتے ہوں اور قرآن وسنت کو اپنی زندگی کا رہنما بنائیں تو ان کے لیے کامیابی کا صرف ایک ہی راستہ ہے ۔ وہ اپنے مصائب کا الزام دوسروں کو دے کر ان کے خلاف چیخ پکار کا موجودہ مشغلہ مکمل طور پر بند کردیں ۔ اس کے برعکس ان کے تمام مفکرین اور رہنما صرف اس ایک مہم میں لگ جائیں کہ وہ مسلمانوں کی ان داخلی کمزوریوں کو دور کریں جس کی وجہ سے دوسروں کو یہ موقع مل رہا ہے کہ وہ انھیں اپنے مخالفانہ عزائم کا نشانہ بنائیں اور ہمیشہ اپنے مقصد میں کامیاب رہیں ۔ جس دن مسلمانوں کی داخلی کمزوریاں ختم ہوں گی ، اسی دن اغیار کے تمام مخالفانہ منصوبے بے زمین ہوکر رہ جائیں گے اور آخر کار اپنی موت آپ مرجائیں گے ۔ ـ بپنے بچے

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page