Urdu book · قیادت نامه
تیرِ ہدف نسخہ
Urdu book, p. 94
By Maulana Wahiduddin Khan
رہا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ تین دن کا اجتماع دو ہی دن میں ختم ہوگیا۔ تمام کتا بیں اور تمام دل آزار لٹریچر غیر فروخت شدہ حالت میں گاڑیوں میں لاد کر واپس کیا گیا تاکہ دوبارہ ردی خانہ میں جاکر فروخت ہو۔ یہ فسادات کو ختم کرنے کا تیر بہ ہدف نسخہ ہے۔ یہ یقینی طور پر ہر قسم کے فرقہ وارانہ فسادات کا قاتل ہے۔ میری رائے ہے کہ مسلمان اس واقعہ کو آڈیو ٹیپ یا ویڈیو ٹیپ پر ریکارڈ کرکے تیار رکھیں اور جہاں بھی فرقہ وارانہ فساد کا اندیشہ ہو فوراً وہاں پہو نچ کرو ہاں کے لوگوں کو سنائیں یا اس کی تصویریں دکھائیں ۔ مجھے یقین ہے کہ اس کے بعد فسادات کا سلسلہ اس طرح ختم ہو جائے گا جیسے جلتی آگ پر پانی ڈالا جائے اور وہ سمجھ کر رہ جائے۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader