Urdu book · قیامت کا الارم

قیامت کا الارم

Urdu book, p. 1

By Maulana Wahiduddin Khan

قیامت کا الارم انسانی تاریخ کے خاتمے کا آغاز قرآن، خدا کی آخری الہامی کتاب ہے۔ قرآن ساتویں صدی عیسوی کے رُبع اول میں پیغمبر آخرالزماں صلی اللہ علیہ وسلم کے اوپر نازل ہوا۔ قرآن کا موضوع بنیادی طور پر یہ ہے کہ انسان کو خدا کے تخلیقی پلان (creation plan of God) سے آگاہ کیا جائے۔ اس تخلیقی پلان کے مطابق، موجودہ دنیا محدود مدت کے لیے بنائی گئی ہے۔ ایک وقت آئے گا، جب کہ اس دنیا کو ختم کر دیا جائے گا۔ اُس کے بعد قیامت قائم ہوگی۔ تمام انسان دوبارہ زندہ ہو کر خالق کائنات کے سامنے حاضر کیے جائیں گے اور پھر ہر ایک کے ریکارڈ کے مطابق، اُن کے لیے ابدی انعام، یا ابدی سزا کا فیصلہ کیا جائے گا۔ قرآن اور حدیث کے مطالعے سے معلوم ہوتا ہے کہ انسانی تاریخ کے خاتمہ (end of history) سے پہلے کچھ واضح نشانیاں ظاہر ہوں گی، جو گویا انسان کے لیے آخری وارنگ (final warning) کے ہم معنی ہوں گی۔ ان نشانیوں کے ظہور کے بعد خدا، فرشتہ اسرافیل کو حکم دے گا۔ وہ ایک صور پھونکیں گے اور پھر اچانک انسانی تاریخ اپنے عارضی دور سے گزر کر اپنے ابدی دور میں داخل ہو جائے گی، یعنی عمل کے دور کا خاتمہ اور انجام کے دور کا آغاز۔ قیامت سے پہلے ظاہر ہونے والی یہ نشانیاں خاص طور پر پانچ ہوں گی۔ قرآن اور حدیث کے بیانات کے مطابق، یہ نشانیاں حسب ذیل ہیں : 1- یاجوج اور ماجوج کا خروج۔ 2- دجال کا ظاہر ہونا۔ 3- مہدی کا ظہور۔ 4- مسیح کی آمد۔ 5- موسمیاتی تبدیلی (climatic change)۔ یاجوج اور ماجوج یاجوج اور ماجوج کا ذکر قرآن میں دو مقام پر آیا ہے (الکہف: 94؛ الأنبياء: 96)۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page