قیامت کا الارم
Urdu book, p. 22
By Maulana Wahiduddin Khan
الفاظ بولے گا جس کا تجربہ پہلے کسی انسان کو نہیں ہو سکتا تھا۔ پہلا شخص جس حقیقت کو صرف ذائقہ لسانی کی سطح پر جانے گا، دوسرا شخص اس کو وسیع تر علم سائنس کی سطح پر دریافت کرے گا۔ پہلے شخص کا اعتراف اگر ایک سادہ اعتراف ہوگا، تو دوسرے شخص کا اعتراف ایک ہمالیائی اعتراف بن جائے گا۔ انسانی غذا انسانی غذا کے معاملے میں موجودہ زمانے میں بے شمار تحقیقات ہوئی ہیں ۔ ان تحقیقات کے نتیجے میں اُن گنت معلومات سامنے آئی ہیں ، جو خالق کی معرفت کے امکان کو لامحدود حد تک بڑھا دیتی ہیں ۔ اس معرفت کا ایک پہلو یہ ہے کہ کس طرح ایسا ہوا کہ انسان کی جو غذائی ضرورت ہے، وہ خارجی دنیا میں اپنی اعلیٰ تکمیلی صورت میں پیشگی طور پر بھر پور حالت میں موجود ہے۔ انسانی ضرورت اور خارجی غذا کے درمیان کامل مطابقت (compatibility) اپنے آپ میں ، سوچنے والے کے لیے معرفت کا ایک سمندر ہے۔ قدیم زمانے میں غذا کا صرف ایک مفہوم تھا بھوک کے وقت غذائی چیزوں کو کھا کر اپنا پیٹ بھر لینا ۔ یہ بھی بلاشبہ ، شکر کا ایک ذریعہ تھا، لیکن موجودہ زمانے میں اس میں جو دریافتیں ہوئیں ہیں ، انھوں نے شکر کے معاملے میں پوائنٹ آف ریفرنس کو بہت زیادہ وسیع بنا دیا ہے۔ جدید تحقیق کے مطابق ، غذا سادہ طور پر صرف پیٹ بھرنے کے لیے نہیں ہے، وہ ہمارے جسم کی متنوع ضرورتوں کو پورا کرنے کا ذریعہ ہے۔ چناں چہ موجودہ زمانے میں غذا کو متوازن غذا (balanced diet) کہا جاتا ہے۔ متوازن غذا کا مطلب ہے ــــ وہ خوراک جو صحت کی متنوع ضرورت کے لیے متناسب اجزا پر مشتمل ہو: Balanced diet: A diet with the right amount, proportion, and variety of the foods needed for health. جدید تحقیق کے مطابق ، متوازن غذا وہ ہے جس میں حسب ذیل اجزا شامل ہوں: A balanced diet is one which contains carbohydrate, protein, fat, vitamins, mineral salts, and fibre in the correct p r o p o r t i o n s .

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader